الجزائر کے مالی، نائجر اور برکینا فاسو کے ساتھ سفارتی تعلقات مزید کشیدہ  

الجزائر کے مالی، نائجر اور برکینا فاسو کے ساتھ سفارتی تعلقات مزید کشیدہ  

🗓️

سچ خبریں:مالی کا ایک مسلح ڈرون الجزائر کے فضائی حدود میں گرایا گیا ہے، جس کے بعد مالی، نائجر اور برکینا فاسو نے اپنے سفیروں کو الجزائر سے واپس بلانے کا فیصلہ کرکے اس خطے میں سفارتی کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔  

روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الی کا ایک مسلح ڈرون الجزائر کے فضائی حدود میں گرایا گیا ہے، جس کے بعد مالی، نائجر اور برکینا فاسو  تنیوں فوجی حکومتوں والے ان ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں الجزائر پر مالی کے ڈرون کو جان بوجھ کر گرانے کا الزام عائد کیا تھا۔
یاد رہے کہ الجزائر نے یکم اپریل کو بغیر کسی تفصیل کے صرف یہ اعتراف کیا تھا کہ اس نے ایک مسلح جاسوسی ڈرون کو اپنے فضائی حدود میں گرایا ہے۔
مالی کے خارجہ امور کے وزارت نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ ان کے حکام یقینی طور پر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ الجزائر نے اس ڈرون کو پہلے سے طے شدہ دشمنی کی نیت سے گرایا ہے۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ ڈرون کے ملبے کو دونوں ممالک کی سرحد کے جنوب میں 9.5 کلومیٹر کے فاصلے پر پایا گیا ہے، اور ثبوت سے پتہ چلتا ہے کہ اسے زمین سے ہوا یا ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل سے گرایا گیا تھا۔
مالی نے اس واقعے کو ایک بے مثال جارحیت قرار دیتے ہوئے الجزائری حکام کے جارحانہ، غیر دوستانہ اور توہین آمیز اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مشہور خبریں۔

ضلع خیبر میں پاک فوج کا آپریشن، اہم دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

🗓️ 8 نومبر 2022ضلع خیبر: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں

غیر ملکی کے بچے کی پیدائش پر شہریت نہ دینے کا بل قائمہ کمیٹی سے منظور

🗓️ 11 نومبر 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کے ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کی قائمہ کمیٹی

صیہونیوں کےہاتھوں صرف ایک سال میں 1226 فلسطینی بچوں کی شہادت اور گرفتاری

🗓️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: عالمی تحریک برائے دفاع فلسطین برانچ کے مطابق صرف 2021

ٹیسلا فیکٹری کے پردے کے پیچھے نسل پرستی، امتیازی سلوک اور خواتین کی ہراسانی

🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:اے ایف پی نے کیلیفورنیا میں واقع ٹیسلا پلانٹ میں نسل

حزب اللہ نے اپنی کتنی فیصد طاقت استعمال کی ہے؟ صیہونی میڈیا کی زبانی

🗓️ 4 جون 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ نے

شیخ رشید نے شریف خاندان کو سیاست سے مائنس قرار دے دیا

🗓️ 14 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے شریف خاندان

جنت مرزا کا ایمن خان کے مشورے پر ردعمل

🗓️ 14 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا

کراچی سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی

🗓️ 12 جولائی 2022کراچی: (سچ خبریں)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے