سچ خبریں:دہشت گرد گروہ ہیئت تحریرالشام کے رہنما ابو محمد الجولانی نے شامی فوج کے افسران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جو افسر بھی شام کے عوام کے تشدد میں ملوث تھے انہیں سخت سزا دی جائے گی۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ہیئت تحریرالشام کے آپریشنل کمانڈر ابو محمد الجولانی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا گروہ ان افسران کو سزا دلوانے کے لیے کسی بھی قسم کی کوشش سے گریز نہیں کرے گا جو عوام پر ظلم اور تشدد میں ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: القاعدہ کا سابقہ دھڑا تحریرالشام دمشق کا فاتح کیسے بنا؟
الجولانی نے مزید کہا کہ جنگی جرائم میں ملوث افراد کے بارے میں معلومات دینے والوں کوانعامات دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک فہرست تیار کریں گے جس میں ان افراد کے نام شامل ہوں گے جو شامی عوام پر تشدد کرنے اور انہیں اذیت دینے میں ملوث ہیں، ہم اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ یہ جنگی مجرم دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں گے، ان کا پیچھا کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: امریکہ کی جانب سے تحریرالشام کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکالے جانے کا امکان
الجولانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان افراد کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں گے جن کے ہاتھ شامی عوام کے خون سے آلودہ نہیں ہیں، لیکن ہم ہرگز یہ نہیں ہونے دیں گے کہ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں جائے یا قید شدگان کے حقوق کو نظرانداز کیا جائے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل غزہ کے بچوں سے بھی خوفزدہ
فروری
القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے عمران خان، بشریٰ بی بی کو دوبارہ طلب کرلیا
مئی
نیٹو مولڈووا کو ہڑپ کرنے کے درپے!
دسمبر
ٹرمپ کے ساتھ معدنی معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے زیلینسکی کی شرط
مارچ
انتخابی عمل کی نگرانی شفاف، غیرجانب دارانہ انداز میں کرنے کی کوشش ہوگی، نگران وزیراعظم
اگست
وفاقی وزارتوں کی ’ای آفس‘ احکامات کی عدم تعمیل، وزیراعظم کا اظہار برہمی
جنوری
پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
جنوری
شبلی فراز نے کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ بتا دی
دسمبر