بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر، ایک ہی دن میں ہزاروں کیسز سامنے آگئے

بھارت میں کورونا وائرس کی شدید لہر، ایک ہی دن میں ہزاروں کیسز سامنے آگئے

?️

نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارت میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی شدید لہر پیدا ہوگئی ہے اور ہر دن ہزاروں افراد اس وبا میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ بھارت کے مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف شدید مظاہرے بھی کیئے جارہے ہیں جن وجہ سے وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز ایک مرتبہ پھر بڑھنا شروع ہو گئے ہیں اور 3 ماہ کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ تقریباً 29 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر سے پھیلنا شروع ہو چکا ہے جس کے بعد مختلف ممالک نے ہنگامی اقدامات شروع کردیے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارت میں بدھ کو 28 ہزار 903 کیسز رپورٹ ہوئے جو 13 دسمبر 2020 کے بعد ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے، بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے کم از کم ایک کروڑ 14 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز 188 اموات بھی ہوئیں جو دو ماہ میں مرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے جس کے بعد اب تک بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 44 ہو گئی ہے، ان میں سے 62 فیصد انفیکشن اور 46 فیصد اموات ریاست مہاراشٹر سے رپورٹ ہوئیں۔

وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں مزید ایک ہزار 245 افراد ہلاک اور 54 ہزار 437 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، امریکا میں مجموعی طور پر اب تک 2 کروڑ 95 وائرس سے متاثر اور 5 لاکھ 36 ہزار 472 اموات ہو چکی ہیں۔

کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 12 کروڑ 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 26 لاکھ 84 ہزار 227 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 9 کروڑ سے زیادہ افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب برازیل میں کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک منگل کو ایک دن میں سب سے زیادہ 2 ہزار 841 اموات رپورٹ ہوئی ہیں، برازیل میں اب تک 2 لاکھ 82 ہزار افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ملک میں مزید 83 ہزار 926 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس سے مجموعی کیسز کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ 3 ہزار 535 ہو گئی ہے۔

ادھر فلپائن نے بھی وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر غیر ملکی شہریوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔

غیر ملکی شہریوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک کام نہ کرنے والے فلپائنی وطن واپسی پر 20 مارچ سے 19 اپریل تک اپنے ملک کی سرحد میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

جنوبی کوریا نے بھی ملک میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اپنے ملک میں موجود تمام غیرملکیوں اور ان کے ملازمین کو کووڈ-19 کے ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا ہے۔

رواں ہفتے بدھ سے شروع کیے گئے اس اقدام کا اطلاق تمام غیرملکی ورکرز اور ان کے ملازمین پر ہو گا، جو لوگ ٹیسٹ کرانے سے انکار کریں گے ان پر ایک ہزار 760 ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اگر ان سے وائرس کسی میں منتقل ہوا تو عدالت میں مقدمہ بھی کیا جائے گا

مشہور خبریں۔

شہباز شریف کا سابق وزیر اعظم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

?️ 21 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو لاحق خطرات کے پیش

غزہ کے لیے امریکی اور اسرائیلی منصوبہ ناکام؛ وجہ؟

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:جب کہ غزہ کی جنگ کو 4 ماہ سے زیادہ کا

شام میں جولانی حکومت اور امریکی قبضہ کاروں کے درمیان کشیدگی، وجہ؟

?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:مطلع ذرائع نے بتایا کہ امریکی فوجیوں نے جولانی کے عناصر

دہشت گردی مشترکہ خطرہ، سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے: خواجہ آصف

?️ 26 جون 2025بیجنگ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا

?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت

ایم کیو ایم لسانی نہیں قومی فکر رکھتی ہے، خالد مقبول صدیقی

?️ 31 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

حکومت چین کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کرے، پاکستان بزنس کونسل

?️ 1 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے

ملک کا کوئی حصہ دہشت گردوں سے محفوظ نہیں۔ مولانا فضل الرحمان

?️ 6 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے