🗓️
سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک متنازعہ بیان میں فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے پاس خالی زمین موجود ہے، جہاں فلسطینیوں کے لیے ایک ملک بنایا جا سکتا ہے۔
قدس نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو نے ایک صہیونی میڈیا ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودیوں کے پاس وسیع خالی زمین ہے، وہ چاہیں تو وہاں فلسطینی ریاست قائم کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے متنازع منصوبے کی تفصیلات؛ 5 اہم سوالات کے جوابات
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ابراہام معاہدے، جو اسرائیل اور کچھ عرب ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کے لیے کیے گئے تھے، تین سال کی خفیہ سفارت کاری کا نتیجہ تھے، اور ابتدا میں عرب ممالک نے ان معاہدوں پر سخت ردعمل دیا تھا، لیکن بالآخر نتائج کچھ اور نکلے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ میں ایسا کوئی معاہدہ قبول نہیں کروں گا جو اسرائیل کو خطرے میں ڈالے، میرا مقصد اسرائیل کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، اور اسی لیے میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دوں گا۔
مزید پڑھیں: کیا امریکہ غزہ میں فوج بھیجنے والا ہے؟امریکی وزیر دفاع کی زبانی
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کئی ممالک کے ساتھ مل کر اس کی شدید مخالفت کی ہے۔
مشہور خبریں۔
بجٹ کے بعد بھی مہنگائی میں اضافہ
🗓️ 28 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بجٹ کے بعد سالانہ بنیادوں
جون
ہمارے ملک سے جاؤ گے نہیں تو نتائج کے خود ذمہ دار ہوگے
🗓️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:طالبان نے بائیڈن کی حکومت کو افغانستان میں قیام کے بارے
مارچ
روس کے ساتھ تمام معاملات طے پا چکے ہیں جلد پہلا آرڈر دیں گے،مصدق ملک
🗓️ 14 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) روس کے ساتھ تیل درآمد کرنے کے تمام معاملات طے پا
اپریل
غزہ اسپتال پر صیہونی بمباری پر روس کا ردعمل
🗓️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ غزہ کے ایک
اکتوبر
لاکھوں برطانوی شہری انتہائی غربت کا شکار
🗓️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ایک مغربی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں برطانوی شہریوں میں
فروری
وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وطن واپس پہنچ گئے
🗓️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری
جون
صیہونی فوجی افسروں میں ایک بار پھر استعفوں کی لہر
🗓️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 1000 سے زیادہ فوجی
ستمبر
ملکوں کے درمیان تعلقات اقوام کے مفادات پر مبنی ہوتے ہیں:شامی صدر
🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:جمہوریہ شام کے صدر بشار الاسد نے پیراگوئے کی سینیٹ کے
جولائی