سچ خبریں:ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اعلان کیا کہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں افغانستان میں 5 سال سے کم عمر کے 9 ملین بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی۔
افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے افغانستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کا اعلان کیا ہے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں افغانستان میں پانچ سال سے کم عمر کے 90 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، اس تنظیم کے مطابق گزشتہ برس افغان بچوں کو پولیو ویکسین کی 86.7 ملین خوراکیں پلائی گئی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دنیا میں پولیو کے خاتمے کے لیے سب سے پہلے افغانستان میں اس مرض کا خاتمہ ضروری ہے، اسی دوران امریکی خصوصی معائنہ کاروں نے رپورٹ دی ہے کہ افغانستان میں لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے ہیں اور اس معاملے سے افغانستان میں اس بیماری کے دوبارہ پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
سگار نے اپنی رپورٹ لکھا کہ ملک بھر میں ویکسینیشن کے باوجود افغانستان اور پاکستان پولیو کا خاتمہ نہیں کر سکے ہیں اور یہ بیماری ان دونوں ممالک میں ایک متعدی بیماری کے طور پر بھی جانی جاتی ہے۔