سچ خبریں:عراق کی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ نے شام میں داعش کے ارکان کی موجودگی اور ان کی سرگرمیوں کے بارے میں سخت انتباہ دیا ہے۔
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ حمید الشطری نے بتایا کہ شام کے شہر الحسکہ کی جیلوں میں تقریباً 9 ہزار داعشی قیدی موجود ہیں جو عراق کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے داعش کو بنایا ہے: رابرٹ ایف کینیڈی
الشطری نے مزید کہا کہ داعش کے زیرزمین گروہ ابھی بھی شام کے صحرائی علاقے حمص اور اس ملک کے مختلف حصوں میں سرگرم ہیں۔
ان گروپوں کے حملے اور کارروائیاں نہ صرف شام کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں بلکہ براہ راست عراق پر بھی اثر انداز ہو رہی ہیں، عراق نے دمشق کو اس بابت کئی مرتبہ اپنے تحفظات اور سیکورٹی خطرات کے بارے میں پیغامات بھیجے ہیں۔
اس کے علاوہ، الشطری نے کہا کہ داعش کے عناصر کی دہشت گردانہ کارروائیاں عراق کی سرحدوں تک پہنچ چکی ہیں جبکہ گذشتہ دور میں خودکش بمباروں اور منشیات کی اسمگلنگ کی صورت میں عراق کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
عراق کی حکومت ان خطرات کو بہت سنجیدہ لے رہی ہے اور داعش کے خلاف اپنی کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کے لیے تیار ہے۔
عراق کے انٹیلی جنس سربراہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شام کے نئے حکام کے لیے ایک اہم چیلنج یہ ہوگا کہ وہ ان 30 ہزار افراد کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں، جو شام کے مختلف کیمپوں میں موجود ہیں اور جن میں 60 مختلف ممالک کے شہری شامل ہیں۔
عراق کو اس بات کا بے حد تشویش ہے کہ اگر یہ عناصر آزاد ہو جاتے ہیں یا کسی صورت میں تنظیم کی سرگرمیوں میں شامل ہوتے ہیں تو اس سے پورے خطے میں مزید عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
امریکی طاقت رو بہ زوال
نومبر
اسرائیل کا عربوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا خواب چکنا چور ہو گیا:دی اکانومسٹ
اپریل
بغاوت پر اکسانے کا کیس: فواد چوہدری کی ضمانت منظور
جنوری
صیہونی وزیراعظم کی فلسطینیوں کو گولی مارنے کی اجازت
جولائی
ملکی ترقی کے لیے مل جل کر محنت کریں گے: جہانگیر ترین
جون
سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موجود ماڈل پر بلاتاخیر عمل کرنا ہوگا، وزیراعظم
دسمبر
امریکہ کا یوکرین کو نیا امدادی پیکج بھیجنے کا اعلان
جون
صیہونی ریاست کو درپیش سیاسی عدم استحکام
اپریل