60 ہزار فلسطینیوں کے قتلِ عام کے بعد صہیونی صدر کا انسانی ہمدردی کا دکھاوا

دکھاوا

?️

60 ہزار فلسطینیوں کے قتلِ عام کے بعد صہیونی صدر کا انسانی ہمدردی کا دکھاوا
اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ نے غزہ میں جاری قتل عام اور تباہی کے بعد ایک جعلی "انسان دوست” موقف اختیار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ملک بین الاقوامی امداد کی راہ ہموار کرنے کے لیے انسانی بنیادوں پر کچھ اقدامات کر رہا ہے۔
روسی نشریاتی ادارے "روسیا الیوم” کے مطابق، ہرتزوگ نے ان بیانات میں کہا کہ وہ غزہ کے مخصوص علاقوں پر حملوں کی عارضی معطلی کی حمایت کرتے ہیں تاکہ وہاں عالمی امداد پہنچائی جا سکے، اور اسے ایک "انسانی اقدام قرار دیا۔
تاہم حقیقت یہ ہے کہ چند دن قبل غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 59,587 ہو چکی ہے، جب کہ 143,498 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار اسرائیلی جارحیت کی شدت اور انسانی بحران کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں۔
دوسری طرف، اسرائیلی فوج نے نام نہاد محفوظ راستوں کے قیام کا دعویٰ کیا ہے تاکہ عالمی امدادی قافلوں کو غزہ میں داخل ہونے دیا جا سکے۔ مگر یہ وہی فوج ہے جس نے اس سے پہلے فلسطینیوں کو محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہونے کو کہا، اور پھر انہی علاقوں پر بمباری کی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی صدر کا یہ  انسانی چہرہ محض ایک سیاسی دکھاوا ہے، تاکہ عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا سکے اور جنگی جرائم پر پردہ ڈالا جا سکے۔ غزہ میں جاری ظلم و ستم کے تناظر میں یہ بیانات نہ صرف بے بنیاد ہیں، بلکہ صہیونی ریاست کی اصل فطرت کو مزید بے نقاب کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کامتحدہ عرب امارات کو آئرن ڈوم فروخت کرنے سے انکار

?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:  متحدہ عرب امارات صیہونی حکومت پر اربوں ڈالر کے فضائی دفاعی

جو بائیڈن نے یوکرین کو 600 ملین ڈالر کی امداد کا حکم دیا

?️ 26 فروری 2022سچ خبریں:   امریکی صدر جو بائیڈن نے محکمہ خارجہ کو یوکرین کو

امریکہ اور چین کے درمیان سب سے اہم اور خطرناک رشتہ کیا ہے؟

?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:چین میں امریکی سفیر ہیل، نکولس برنز نے کہا کہ امریکہ

ٹرمپ کی واپسی اور نیتن یاہو کی جنگی چال؛ کیا نیا امریکی صدر اسرائیلی مقاصد کا شکار ہوگا؟

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کی تاریخ جنگوں سے بھری ہوئی ہے، لیکن موجودہ دور

مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل پر مبنی موثرلائحہ عمل کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے.اسحاق ڈار

?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے رواں ماہ کے لیے اقوام متحدہ

برطانیہ میں غیر معمولی ہڑتالیں

?️ 16 دسمبر 2022سچ خبریں:برطانیہ میں سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اکتوبر میں

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی سے جواب طلبی کا فیصلہ کیا

?️ 17 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیرصدارت

سیکڑوں امریکی صحافیوں کا صیہونی حکومت کا اصلی چہرہ سامنے لانے کا مطالبہ

?️ 13 جون 2021سچ خبریں:سیکڑوں امریکی نامہ نگاروں اور صحافیوں نے فلسطین کے ساتھ امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے