?️
سچ خبریں:صہیونی تجزیہ کار نے پانچ ایسی نشانیاں گنوائیں جن میں غزہ میں روزانہ کے قتل عام، عدالتی نظام کی بربادی، میڈیا کی دروغ گوئی اور نیتن یاہو کی آمریت شامل ہیں۔
قدس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک صہیونی تجزیہ کار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل میں زوال اور تباہی کے پانچ نمایاں آثار ظاہر ہو چکے ہیں، اور یہ جعلی ریاست تیزی سے تباہی کی سمت بڑھ رہی ہے، انہوں نے پانچ ایسی نشانیاں گنوائیں جن میں غزہ میں روزانہ کے قتل عام، عدالتی نظام کی بربادی، میڈیا کی دروغ گوئی اور نیتن یاہو کی آمریت شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی اپنی تباہی کی طرف گامزن:نصراللہ
رپورٹ کے مطابق صیہونی ماہرِ قانون اور فوجداری امور کے تجزیہ نگار دانیل ہاکلاکی نے اپنے تجزیے میں لکھا کہ موجودہ دائیں بازو کی کابینہ فلسطینیوں پر جرائم اور اندرونی ادارہ جاتی بگاڑ کے باعث مکمل تباہی کی طرف جا رہی ہے۔
1۔ ہاکلاکی کے مطابق زوال کی پہلی نشانی وہ قتل عام ہے جو اسرائیلی قابض فوج روزانہ غزہ میں کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ صرف چند دنوں کے دوران سو سے زائد فلسطینی اسرائیلی بمباری سے شہید ہوئے ہیں جن میں نومولود بچے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ کیا اب نوزائیدہ اور معصوم بچے بھی دہشت گرد قرار دے دیے گئے ہیں؟
2۔ ہاکلاکی نے دوسری نشانی میڈیا کو قرار دیتے ہوئے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو دانستہ طور پر غزہ میں ہونے والے مظالم کو چھپاتا ہے۔
ان کے مطابق، یہ میڈیا حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے اور نہتے شہریوں کے قتل کو دفاعی اقدام ظاہر کر کے صیہونی جرائم کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہی میڈیا مغربی کنارے میں روزانہ ہونے والے تشدد اور فلسطینی خاندانوں، چرواہوں اور زیتون کے باغبانوں پر ہونے والے حملوں کو بھی نظر انداز کرتا ہے، جب کہ صیہونی فوجی اور آبادکار ان جرائم میں ایک دوسرے کے شریک ہیں یا خاموشی کے ذریعے ایک دوسرے کی پشت پناہی کرتے ہیں۔
3۔ ہاکلاکی نے زوال کی تیسری نشانی کے طور پر صیہونی عدالتی نظام میں جان بوجھ کر پیدا کی جانے والی خرابیوں کا ذکر کیا، ان کے بقول، نیتن یاہو کا پروپیگنڈا مشینری ان گواہوں کی زندگی اجیرن کر دیتی ہے جو اس کے خلاف عدالت میں شہادت دیتے ہیں، ساتھ ہی وہ جھوٹے گواہوں کے ذریعے عدالتی عمل کو موڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ہاکلاکی کے مطابق، یہ منظم بگاڑ ایک بدعنوان نظام کی عکاسی کرتا ہے جو عدلیہ کی آزادی کو پامال اور قانون کی حکمرانی کو تباہ کر رہا ہے۔
4۔ ان کے مطابق چوتھی نشانی، ، حکومتی اداروں کی تباہی ہے جو بدعنوان قوانین کے ذریعے ڈکٹیٹرشپ قائم کرنے اور نیتن یاہو کو عدالتی کارروائی سے محفوظ رکھنے کے لیے بنائے جا رہے ہیں۔
ہاکلاکی نے خبردار کیا کہ اسرائیل تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے جس میں تمام توازنات ختم ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ایک کمزور اور نمائشی اٹارنی جنرل کی تقرری بھی اسی مقصد کے تحت کی گئی ہے تاکہ نیتن یاہو کے جاری مقدمے کو روکا جا سکے۔
5۔ صہیونی تجزیہ کار کے مطابق پانچویں نشانی، نیتن یاہو کا حکومت، پارلیمان اور عدلیہ پر مکمل تسلط قائم کرنا ہے،ان کے مطابق، مستقبل کی کنسٹ میں سیاستدانوں کو سپریم کورٹ کے ججوں کی تقرری کا مکمل اختیار مل جائے گا، جس کا مطلب یہ ہے کہ نیتن یاہو 2026 تک اقتدار سے نہیں ہٹے گا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل تباہی کی راہ پر گامزن:عطوان
ہاکلاکی نے آخر میں لکھا کہ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ کوئی مذاق نہیں بلکہ ایک ہولناک حقیقت ہے جو ایک بڑی تباہی کی سمت جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں ہونے والی ہولناکیاں اور تل ابیب کی اندرونی تباہی، نیتن یاہو کی آمریت کے نتیجے میں ایک تباہ کن امتزاج کی صورت اختیار کر چکی ہے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر:بڑی تعداد میں قابض فوجیوں کی تعیناتی کی وجہ سے کشمیری طلباء کی تعلیم کا بری طرح حرج ہو رہا ہے
?️ 24 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و
جنوری
اسرائیل کی رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرنے اور نشانہ بنانے کی پالیسی
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت آج تک غزہ کی جنگ بندی معاہدے کے تحت
دسمبر
100پونڈ وزن اٹھا کر2گھنٹے مسلسل پرواز کرنے والا ڈرون
?️ 29 جنوری 2022کیلیفورنیا(سچ خبریں) امریکی کمپنی فائر فلائی نے ڈرون کا ایک ایسا نیا
جنوری
مشرقِ وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے کا ٹرمپ منصوبہ کیوں ناکام ہو رہا ہے؟
?️ 9 دسمبر 2025 مشرقِ وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے کا ٹرمپ منصوبہ کیوں ناکام
دسمبر
پچھلے24 گھنٹے میں کتنے فلسطینی شہید ہوئے؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اریحا کے جنین کیمپ
ستمبر
برکس کرنسیوں کے بارے میں ٹرمپ کے خدشات پر کریملن کا ردعمل
?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: کریملن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل ظاہر
فروری
فرانس کا ایفل ٹاور کی بجلی وقت سے پہلے بند کرنے کا اعلان
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:بجلی اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے
ستمبر
عراق علاقائی پیشرفت کی روشنی میں اپنی فضائیہ کو مضبوط بنانا چاہتا ہے
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے سیکورٹی اینڈ ڈیفنس کمیشن کے رکن نے
جولائی