2021 میں صرف ایک یمنی سرحد پر سعودی اتحاد کے ہاتھوں 1400 افراد شہید اور زخمی

سعودی

🗓️

سچ خبریں:صعدہ کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا کہ 2021 میں اس صوبے کے سرحدی علاقوں پر سعودی حملوں کے نتیجے میں 283 افراد شہید اور 1200 زخمی ہوئے۔
شمالی یمن میں صعدہ صوبے کے جرائم کی تحقیقات کے محکمے کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف پچھلے ایک سال کے دوران صوبے میں سعودی فائرنگ کے نتیجے میں 1400 یمنی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

صعدہ صوبے (شمالی یمن) کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے 2021 میں اس صوبے کے سرحدی علاقوں میں جن کو سعودی فوج نے نشانہ بنایا ہے، کے شہداء اور زخمیوں کی تعداد کے سرکاری اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔

یمن کی الثورہ تنطیم کی رپورٹ کے مطابق صعدہ کے صوبائی جرائم کی تحقیقات کے محکمے نے بتایا کہ گذشتہ سال صعدہ کے سرحدی علاقوں میں 283 افراد شہید اور 1200 زخمی ہوئے،شہید اور زخمی ہونے والوں میں 85 فیصد یمنی اور 15 فیصد ایتھوپیائی، سوڈانی، صومالی اور پاکستانی تھے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی فائرنگ کے نتیجے میں 27 خواتین شہید اور زخمی ہوئیں جن میں سے بعض شدید زخمی ہیں،صعدہ کرمنل انویسٹی گیشن آفس نے مزید بتایا کہ 2021 میں مذکورہ جرائم میں دگنا اضافہ ہوا ہے جبکہ 2020 میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 695 تھی اس کے باوجود عالمی برادری کو ٹس سے مس نہیں۔

 

مشہور خبریں۔

پوپ فرانسس کے بحرینی ولی عہد سے مطالبات

🗓️ 9 نومبر 2022سچ خبریں:بحرین کی نیشنل اسلامک یونین الوفاق نے پوپ فرانسس اور اس

امریکا نے شمالی کوریا کے ساتھ روابط کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

🗓️ 2 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے شمالی کوریا کے ساتھ روابط کے حوالے

ڈبلن کی طلباء تحریک کی اہم کامیابی

🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: ڈبلن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے صیہونی سرمایہ کاروں کے

صیہونی حکومت کے لیے الاقصی طوفان کے نتائج

🗓️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان – صیہونی حکومت کی تاریخ کے سب سے اہم

ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے ساتھ اقدار کوبھی برقراررکھیں گے: ترک وزیر خارجہ

🗓️ 13 اگست 2022سچ خبریں:    ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے آنکارا

بھارتی فوج نے رمضان المبارک کے پہلے روز ہی کشمیری عوام کے گھروں میں گھس کر دہشت گردی شروع کردی

🗓️ 14 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں)  بھارتی فوج نے رمضان المبارک کے پہلے روز ہی کشمیری

ریاستہائے متحدہ میں روزانہ ریکارڈ توڑنے والے اومیکرون مریض

🗓️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:  اب تک 67 ملین سے زیادہ امریکی کووِڈ 19 سے

اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کے فیلوز کا دو روزہ دورہ پاکستان

🗓️ 11 اکتوبر 2022اسلام آباد :(سچ خبریں) اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کے فیلوز کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے