?️
سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے حقوق کے دفاع کے مرکز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس وقت 360 فلسطینی بچے اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔
فلسطین الیوم نیٹ ورک کے مطابق، فلسطینی قیدیوں کے حقوق کے دفاع کے مرکز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ تقریباً 360 فلسطینی بچے اس وقت اسرائیلی جیلوں میں انتہائی سخت حالات میں قید ہیں، جو بچوں کے حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین اور معیارات کی صریح خلاف ورزی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عدالتیں 160 کم عمر قیدیوں کو سزائیں سنا چکی ہیں، جبکہ مزید 90 بچے بغیر کسی مقدمے کے انتظامی حراست میں رکھے گئے ہیں۔ اس نوعیت کی حراست کئی برسوں تک جاری رہ سکتی ہے۔
رپورٹ کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے کہ قید فلسطینی بچوں کو ذہنی، نفسیاتی اور جسمانی اذیتوں کا سامنا ہے، انہیں مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں، جیلوں کی بیرکیں گنجان آباد ہیں اور ان کے درمیان مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کے آثار بھی دیکھے جا رہے ہیں۔
مرکز نے خبردار کیا کہ قید کے اثرات بچوں کی رہائی کے بعد بھی ختم نہیں ہوتے بلکہ ان کی ذہنی صحت، تعلیم اور سماجی زندگی پر طویل المدتی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے الاسیر کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تقریباً 9,500 فلسطینی اور عرب قیدی اسرائیلی جیلوں میں موجود ہیں۔ 1967 سے اب تک 326 فلسطینی قیدی مبینہ طور پر تشدد اور دانستہ طبی غفلت کے نتیجے میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اسی سلسلے میں حمس نے 22 مئی 2026 کو فلسطینی یومِ اسیر کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں موجود تقریباً 9,500 فلسطینی قیدیوں کی صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے، جن میں 84 خواتین بھی شامل ہیں۔
بیان کے مطابق، اس کے علاوہ غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 1,500 افراد، جنہیں 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حکام نے حراست میں لیا، خفیہ حراستی مراکز میں رکھے گئے ہیں۔ حماس کے مطابق ان افراد کو شدید جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا سامنا ہے، انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، اور ان میں سے متعدد افراد دورانِ حراست جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ریاض فلسطینی اسیروں کو رہا کرے: حماس
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے صوابدیدی حراست سے
اکتوبر
سہیل آفریدی نے کراچی دورے میں 9 مئی جیسی بدنظمی کی کوشش کی۔ شرجیل میمن
?️ 14 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا
جنوری
اگر وحشی اسرائیل کو نہ روکا گیا تو خطہ اور دنیا شعلوں کی نذر ہو جائے گی:ترک صدر
?️ 20 جولائی 2025 سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اسرائیل کو دہشتگرد ریاست
جولائی
کیلیفورنیا کی امریکہ سے علیحدگی کی تحریک شروع
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:کیلیفورنیا کے اپنے ملک سے علیحدگی کے معاملے میں اہم پیشرفت
جنوری
روس کی نظر میں پوتن اور ٹرمپ کی ملاقات کسی بھی فوری حل کا سبب نہیں بن سکی
?️ 16 اگست 2025 روس کی نظر میں پوتن اور ٹرمپ کی ملاقات کسی بھی
اگست
تحریک انصاف کا حکومت سے مذاکرات میں ’اصل فیصلہ سازوں‘ کی شمولیت کا مطالبہ
?️ 5 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان
جنوری
دوسری بار ایک خاتون ہندوستان کی صدر منتخب
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:ہندوستان کے 15 ویں صدر کا انتخاب ہوئے جس میں دروپدی
جولائی
مغربی کنارے سے مسلح انتفاضہ کی بو آ رہی ہے
?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:حال ہی میں فلسطینی مزاحمتی تنظیمیوں حماس اور جہاد اسلامی سے
اکتوبر