?️
سچ خبریں: کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کانل نے اقتدار کی منتقلی کے لیے امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اپنے عہدے سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
دیاز کانل نے جمعہ کو این بی سی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: دستبرداری ہمارے مفہوم میں شامل نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا: کیوبا میں قائدانہ عہدوں پر فائز افراد کا انتخاب امریکی حکومت نہیں کرتی اور نہ ہی انہیں امریکا کی طرف سے کوئی مینڈیٹ حاصل ہے۔ ہم ایک آزاد خودمختار ملک ہیں۔ ہمیں اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے اور ہم امریکی منصوبوں کے تابع نہیں ہیں۔
دیاز کانل نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ کیوبا کے رہنما "عوام کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں” کہا: ہم میں سے ہر ایک، قائدانہ کردار کا حصہ بننے سے پہلے، عوامی سطح پر اپنے اپنے حلقے میں ہزاروں کیوبائی باشندوں کے ذریعے منتخب ہوتا ہے۔
امریکا نے پچھلی چند دہائیوں کے دوران کیوبا پر شدید پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے ان پابندیوں کو مزید سخت کرتے ہوئے ہوانا کو وسیع اقتصادی محاصرے میں ڈال دیا ہے اور وینزویلا سے اس جزیرے کو تیل کی ترسیل روک دی ہے۔
امریکی عہدیداروں نے کیوبا کو ایک "ناکام ریاست” قرار دیا ہے اور اس ملک میں سیاسی اور اقتصادی تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے۔
نیز امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کیوبا کے اقتصادی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں بامعنی تبدیلی کے لیے کیوبا میں قیادت اور نظام حکمرانی میں تبدیلی لازمی ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کے وینزویلا پر حملے پر عالمی ردعمل
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں: امریکہ کے وینزویلا پر فوجی حملے نے دنیا بھر میں
روس اور چین عالمی جغرافیائی معاشی نقشہ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں : پیٹروشیف
?️ 13 اکتوبر 2026سچ خبریں: روسی صدر کے معاون نکولائی پاتروشیف نے بیجنگ میں چینی وزیر
اکتوبر
ٹرمپ کی مقبولیت 36 فیصد کمی؛ ایران جنگ کے اثرات
?️ 28 مارچ 2026سچ خبریں:روئٹرز اور ایپسوس کے سروے کے مطابق ایران جنگ اور ایندھن
مارچ
ایران کا برطانیہ اور فرانس کو صیہونی حکومت کی حمایت جاری رکھنے پر انتباہ
?️ 23 اگست 2026سچ خبریں: ایران کی وزارت خارجہ کے قانونی و بین الاقوامی امور
اگست
عراقی شخصیات: عراق میں رہبرِ شہید کی تشییع ایک تاریخی واقعہ ہے
?️ 30 جون 2026سچ خبریں: عراقی سیاسی اور سماجی شخصیات نے کہا ہے کہ ایران
جون
امریکہ کا ایران پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام!
?️ 28 مئی 2026سچ خبریں:امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران
مئی
آزادکشمیر میں برف باری سے 11 گھر تباہ، 8 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا
?️ 26 جنوری 2026مظفرآباد (سچ خبریں) سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے
جنوری
یوکرین اور امریکہ کے وفد ماسکو کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کی تیاری میں
?️ 26 فروری 2026 سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعرات کے روز یوکرین
فروری