10 ممالک فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کریں گے:فرانس

فرانس

?️

10 ممالک فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کریں گے:فرانس
ایلیزے محل کے ایک ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ اس ہفتے دس ممالک فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے جا رہے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے نشنل کے مطابق کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال، بیلجیم، مالٹا، لکسمبرگ، سان مارینو، آندورا اور فرانس پیر کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں شریک ہوں گے، جہاں ان کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر امانوئل میکرون، جو جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکا جا رہے ہیں، پیر کو نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے فرانس کا باضابطہ موقف پیش کریں گے۔
برطانیہ بھی اتوار کی شب یا پیر کو اپنا فیصلہ ظاہر کرنے کا امکان رکھتا ہے، جبکہ پرتگال کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اتوار کو ہی فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔
فرانسیسی صدر کے ایک مشیر نے اس پیشرفت کو اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا: یا تو ہم اجتماعی طور پر دو ریاستی حل کو بچانے کے لیے اقدامات کریں گے، یا پھر مزید مشکلات کی طرف بڑھیں گے۔
انہوں نے اسرائیلی منصوبے کے تحت غرب اردن کے حصوں کو ضم کرنے اور وہاں یہودی بستیوں کی توسیع کو سرخ لکیر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
مشیر نے مزید کہا کہ اس وقت سب سے اہم مسئلہ دو ریاستی حل کو محفوظ رکھنا ہے، جبکہ غرب اردن کا الحاق اس حل کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

عالمی برادری اسرائیل کی امدادی رکاوٹ کو قبول نہیں کرے گی:ناروے

?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:ناروے کے وزیراعظم نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں

کابل سے ہرمز تک؛ امریکی زوال کی تاریخی جھلکیاں

?️ 17 اگست 2026سچ خبریں: حالیہ برسوں میں بین الاقوامی سطح پر پیش آنے والے

انٹونیو گوٹریس نے یوکرین میں فوری جنگ بندی اور پائیدار امن کا مطالبہ کیا

?️ 24 فروری 2026سچ خبریں: یوکرائنی جنگ کی چوتھی برسی کے موقع پر، اقوام متحدہ

انسٹاگرام کی جانب سے چائلڈ پورنوگرافی الزامات کے تحت اکاؤنٹس بند کیے جانے کا انکشاف

?️ 13 جولائی 2025سچ خبر: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے غلط چائلڈ

عطوان: شام کی قومی مزاحمت شروع ہو گئی ہے/ شام میں 2 اہم پیشرفت

?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: ایک ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے اس بات کی طرف

جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما کی ایران ساتھ مکمل اظہار یکجہتی

?️ 21 جون 2025سچ خبریں: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران

اپوزیشن جماعتیں انتشار پھیلا کر ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتی ہیں:  بزدار

?️ 27 جون 2021لاہور ( سچ خبریں) پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا

وسط مدتی انتخابات سے قبل ریپبلکنز اور ٹرمپ پر بڑھتا دباؤ 

?️ 5 اکتوبر 2026سچ خبریں: امریکہ میں وسط مدتی انتخابات سے صرف چار ہفتے قبل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے