مغربی کنارے پر صہیونیوں کے ڈرون حملے میں 10 فلسطینی نوجوان شہید

مغربی کنارے پر صہیونیوں کے ڈرون حملے میں 10 فلسطینی نوجوان شہید

🗓️

سچ خبریں:فلسطینی ذرائع کے مطابق مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے کے نتیجے میں مغربی کنارے کے شمالی علاقے طمون کے ایک قصبے میں 10 فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔

قدس الاخباریہ کی ویب سائٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے طوباس کے علاقے میں واقع طمون شہرک پر ڈرون حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی نوجوانوں کی شہادت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی کنارے میں نئی صہیونی سازش بے نقاب 

مقامی ذرائع نے مزید اطلاع دی کہ اسرائیلی فوج نے آج صبح قلقیلیہ شہر میں شہید جمال ابو ہنیہ کے گھر کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔ وائرل وڈیوز اور تصاویر میں دھماکے کی شدت اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے آثار دیکھے جا سکتے ہیں۔

فلسطینی ذرائع نے مزید بتایا کہ آج کے اسرائیلی حملوں میں طُولکرم میں شدید جھڑپیں ہوئیں اور ایک گھر کو محاصرہ کیا گیا۔

اسرائیلی خصوصی فوج نے طُولکرم کے شمال میں واقع قُفین شہرک پر چھاپہ مارا اور ایک گھر کو محاصره کر لیا۔

مزید پڑھیں: مغربی کنارے میں صیہونی جارحیت؛ 10 افراد شہید

مقامی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوجیوں سے مقابلہ کیا اور دونوں فریقوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فوج نے محاصرہ شدہ گھر پر راکٹ حملہ کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کے ہاتھوں زیر تعمیر مسجد شہید

🗓️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:بدھ کی صبح صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے جنوب

صیہونی جیل سے فرار کرنے والے فلسطینی قیدیوں میں سے دو گرفتار

🗓️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتےصیہونی ہائی سکیورٹی

واشنگٹن کی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان 21 روزہ جنگ بندی کی تجویز

🗓️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی اور عرب ممالک کے ایک گروپ نے حزب اللہ

بحرینی حکام الجزیرہ چینل پر برہم

🗓️ 2 مئی 2021سچ خبریں:بحرین کی حکومت نے قطر کے الجزیرہ چینل پر الزام لگایا

شام کے خلاف ایک بار پھر صیہونی جارحیت

🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ نے آج بدھ کی صبح شام کے دارالحکومت

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی خصوصی گفتگو

🗓️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت کی بدترین

سرنگ کھودنے کا منصوبہ جنرل قاسم سلیمانی ہی کا تھا:حماس

🗓️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے لبنان میں حماس کے نمائندے کے ایک سابقہ

عراق میں امریکی فوجی قافلہ پر حملہ

🗓️ 14 مئی 2021سچ خبریں:ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی عراق میں امریکی دہشتگرد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے