?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے پریس کرنے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس میں ہوا جس میں استعفوں کے معاملے میں پیپلز پارٹی نے ہم سے وقت مانگا ہے لھذا ہم ابھی لانگ مارچ کے ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں پیپلز پارٹی کا رویہ غیر جمہوری تھا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اجلاس میں 9 جماعتیں استعفوں کے حق میں اور پیپلز پارٹی مخالف تھی حالانکہ پیپلز پارٹی جہموریت جمہوریت کہتے نہیں تھکتی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے استعفوں کے معاملے پر غور و فکر کے لیے وقت مانگا ہے جبکہ پی ڈی ایم ان کے جواب کا انتظار کرے گی۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اتحاد ابھی قائم ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ‘میں پریس کانفرنس میں نہیں آنا چاہتا تھا، سب کے اصرار پر آیا اور اعلان کیا، اس کے بعد مزید کیا بات کرتا’۔
قبل ازیں پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفے دینے کے حوالے سے حتمی فیصلے تک 26 مارچ کو شیڈول لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اجلاس کا ایجنڈا 26 مارچ کے لانگ مارچ کے حوالے سے تھا اور یہ لانگ مارچ یہاں پر ہوتو اسمبلیوں سے استعفے بھی دیے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کسے ساتھ استعفوں کو وابستہ کرنے کے حوالے سے 9 جماعتیں اس کے حق میں جبکہ پی پی پی کو اس سوچ پر تحفظات تھے اور وقت مانگا ہے کہ ہم اپنی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کی طرف رجوع کرکے پی ڈی ایم کو آگاہ کریں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے ان کو موقع دیا ہے اورہمیں ان کے فیصلے کا انتظار ہوگا جب تک 26 مارچ کا لانگ مارچ ملتوی تصور کیا جائے گا۔
پی ڈی ایم کے صدر پی پی پی کے جواب تک لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کرکے پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے، تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پی پی پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سوالوں کے جواب دیے۔
مریم نواز نے اجلاس میں آصف زرداری کی جانب سے سخت مؤقف کے حوالے سے سوال پر کہا کہ زرداری صاحب نے کہا کہ میاں صاحب آپ اور باقی سب لوگ بھی تشریف لائیں سب مل کر جدوجہد کرتے ہیں تو اس پر میں نے ادب سے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانا ان کی زندگی کو قاتلوں کے حوالے کرنے کے مترادف ہوگا، جو نہ مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک چاہتا ہے کہ ان کی جان کو کوئی خطرہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ میں نے زرداری صاحب سے عرض کیا کہ نواز شریف کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، اس ظالمانہ اور انتقام کے دور میں سب سے سخت اور سب سے لمبی جیل کاٹی ہے، اپنی بیمار بستر مرگ پر موجود اہلیہ کو چھوڑ کر اپنی بیٹی کا ہاتھ تھام کر جانتے ہوئے کہ یہ انتقام تھا اور یہ ایک جھوٹے مقدمے میں جھوٹی سزا ہوئی تھی لیکن وہ پاکستان واپس آئے اور بہادری سے جیل کاٹی۔
مشہور خبریں۔
شام کسی امیدوار کی حمایت نہیں کرتا: بشار الاسد
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:جمہوریہ شام کے صدر بشار الاسد نے اسکائی نیوز عربی چینل
اگست
خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع
?️ 6 اپریل 2023خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں انتخابات
اپریل
سندھ حکومت نے غریب کا جینا مشکل کر دیا ہے: فرخ حبیب
?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے
نومبر
پچھلے24 گھنٹے میں کتنے فلسطینی شہید ہوئے؟
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اریحا کے جنین کیمپ
ستمبر
داعش نے کابل میں طالبان کے ایک سینئر رکن کے قتل کی ذمہ داری قبول کی
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: داعش دہشت گرد گروہ نے گزشتہ روز کابل شہر
اگست
عمران خان کی حکومت الٹنے کے لیے فنڈنگ کے ثبوت موجود ہیں:شیخ رشید
?️ 29 مارچ 2022(سچ خبریں)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا
مارچ
یمن میں برطانوی اور امریکی فوجی جارحیت
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ نے جمعے کی صبح یمن میں 12 سے
جنوری
یوٹیوب پر ہنگامی طبی امداد کے مواد کی تلاش کو آسان بنا دیا گیا
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے
جنوری