?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم نہیں ہوتی، قومی یکجہتی کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں، دشمن عناصر بلوچستان میں خوف و انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سپانسرڈ دہشت گردی بلوچستان کی سکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ ہے، دہشتگردی کا کوئی مذہب، مسلک یا قوم نہیں ہوتی، قومی یکجہتی کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں گے، بلوچ شناخت کے نام پر دہشت گردی کرنے والے بلوچ غیرت پر دھبہ ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، قومی خودمختاری پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے خاتمے کے بارے میں ایرانی رہنماؤں کے اظہار خیال
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت علاقے میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی
ستمبر
راجہ آفتاب ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل
?️ 3 اکتوبر 2021مظفرآباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سابق مشیر حکومت راجہ آفتاب ساتھیوں
اکتوبر
فلسطینی حامیوں میں آئرش طلباء بھی شامل
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیل کے ساتھ تثلیث یونیورسٹی کے تعلقات ختم کرنے اور اسرائیل
مئی
پاک فوج کی حمایت میں اہم بل منظور
?️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے مسلح
اپریل
ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 38.28 فیصد تک جا پہنچی
?️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں
اکتوبر
شہباز گِل کا احسن اقبال پر طنزیہ ٹویٹ
?️ 18 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے
فروری
اسرائیل کا غزہ پر قبضہ کا منصوبہ غلط سمت میں ایک انتہائی برا قدم ہے: روس
?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: روسیہ نے صہیونی ریاست کے غزہ پٹی پر قبضہ کرنے کے
اگست
امریکی جاسوسی کے انکشافات پر مغربی ممالک کا ردعمل
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے اپنے اتحادی ممالک کی جاسوسی کیے جانے
جون