?️
سچ خبریں:مغرب میں ایندھن کے بحران اور امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے انعقاد کے دوران OPEC+ کی جانب سے تیل کی پیداوار کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد ماہرین نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ سعودی عرب نے OPEC+ کے ایک اصلی رکن کے طور پر ایسا فیصلہ کیوں کیا۔
امریکی اخبار انٹرسیپٹ نے ایک رپورٹ میں تیل کی پیداوار کو کم کرنے کے اوپیک پلس کے فیصلے کے ذریعے کانگریس کے وسط مدتی انتخابات میں سعودی عرب کی مداخلت کے امکان کا ذکر کیا ہے، رپورٹ میں آرگنائزیشن فار ڈیموکریسی ان دی عرب ورلڈ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سارہ لی وٹسن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد وسط مدتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے تیل کا استعمال کر رہے ہیں تاکہ ان کے اتحادی ریپبلکن زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیت سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد ہمیں یہ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ ہر چیز کو کنٹرول کرتے ہیں، یہاں تک کہ ہماری جمہوریت کو بھی، انٹرسیپٹ نے مزید لکھا کہ امریکہ نے سعودی عرب کی مدد کرکے اور تیل پیدا کرنے والے دو اہم ممالک ایران اور وینزویلا پر پابندی لگا کر تیل کی منڈی میں اس ملک کی طاقت میں اضافہ کیا، تاہم بائیڈن کو اس وقت موجودہ بحران سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور ریاض پر امریکہ کا انحصار کم کرنا چاہیے نیز ایران اور وینزویلا پر عائد پابندیوں کا ایک بار پھر جائزہ لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے وسط میں شائع ہونے والے ایک بیان میں، سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے انکشاف کیا کہ تیل کی پیداوار میں کمی کے OPEC+ کے فیصلے سے پہلے، امریکہ نے ریاض سے کہا تھا کہ وہ اس فیصلے کو ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بائیڈن نے امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات پر تیل کی پیداوار میں کمی کے اثرات کو روکنے کی کوشش کی کہ OPEC+ کے اراکین انتخابات کے بعد یہ فیصلہ کریں تاکہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار تیل کی قیمتوں میں اضافے سے متاثر نہ ہوں۔
بین الاقوامی تعلقات اور امریکی مسائل کے ماہر خالد الترعانی نے عرب 21 ویب سائٹ کو بتایا کہ اوپیک + کی طرف سے تیل کی پیداوار میں کمی دراصل ریپبلکن پارٹی میں ٹرمپ کے ساتھ منسلک دھڑے کی مدد سے انتخابات میں واضح مداخلت ہے۔


مشہور خبریں۔
پانی پر کشمکش: وسطی ایشیا ایک نئے ہائیڈرو پولیٹیکل نظام کے دہانے پر
?️ 6 جون 2026سچ خبریں: موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات اور وسطی ایشیا میں
جون
ملک میں مہنگائی کی سطح پر کمی واقع ہوئی
?️ 28 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں مجموعی مہنگائی شرح کم ہوکر 18.62
جنوری
وزیر اعظم نے چینی کی برآمد پر مکمل پابندی لگادی
?️ 9 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی کی مقامی طلب کو
مئی
غزہ میں مصر کے منصوبے کے ساتھ امریکہ کے ابتدائی معاہدے کا اعلان
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرایع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے مصری حکومت سے
مارچ
ریاض سمجھوتہ معاہدے کی شرائط پر 20 امریکی سینیٹرز کی تشویش
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں امریکی سینیٹ
اکتوبر
نور مقدم، سارہ انعام کے والدین کا چیف جسٹس سے کیسز کا نوٹس لینے کا مطالبہ
?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مقتول نور مقدم اور سارہ انعام کے والدین نے
ستمبر
توشہ خانہ کیس میں گرفتاری: زمان پارک میں پولیس آپریشن روکنے کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم میں کل تک توسیع
?️ 16 مارچ 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس
مارچ
نیتن یاہو کو ٹرمپ کی جانب سے لبنان میں کام کرنے کی اجازت
?️ 2 فروری 2026 سچ خبریں: اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے مطابق، بنجمن نیتن
فروری