🗓️
سچ خبریں: اس وقت وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے،سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ن لیگ کو نہ صرف ملکی معیشت کو درست کرنے کا مشکل کام سونپا گیا ہے بلکہ پنجاب میں اپنی ساکھ کو بحال کرنا بھی ایک اہم چیلنج ہے۔
گزشتہ دو انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی عروج نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کو مشکل میں ڈال دیا ہے، اس مشکل سے نکلنے کے لیے پارٹی اب بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے اسحٰق ڈار اور شوکت ترین کو قرض پروگرام میں تاخیر کا ذمہ دار ٹھہرا دیا
پنجاب میں پارٹی کی دوبارہ پوزیشن بحال کرنے کی ذمہ داری وزیراعلٰی مریم نواز کے سپرد ہے، ان کی حکمت عملی یہ طے کرے گی کہ ن لیگ آئندہ پنجاب میں اپنے ووٹ بنک کو کیسے برقرار رکھے گی جس کے لیے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ترقیاتی کاموں کو اپنا اہم ایجنڈا بنایا ہے۔
وزیراعلٰی مریم نواز کا ترقیاتی کاموں پر فوکس کہاں ہے، اس کے حوالے سے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق، لاہور ڈویژن ترقیاتی کاموں میں سب سے آگے ہے، اس سال بجٹ میں لاہور ڈویژن کے لیے 120 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وزیراعلٰی آفس سے ملنے والی دستاویزات کے مطابق، ساہیوال ڈویژن کے لیے سب سے کم رقم چودہ ارب 50 کروڑ روپے مختص کی گئی ہے۔
لاہور ڈویژن، جس میں لاہور، شیخوپورہ، قصور، اور ننکانہ صاحب شامل ہیں، پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا سب سے بڑا حصہ دار ہے۔ لاہور میں 167 نئی ترقیاتی سکیمیں شامل کی گئی ہیں جو کسی بھی شہر سے سب سے زیادہ ہیں۔
شیخوپورہ کے لیے 28، ننکانہ صاحب کے لیے 14، اور قصور کے لیے 35 نئی سکیمیں شامل کی گئی ہیں۔
پنجاب میں دوسرے نمبر پر راولپنڈی ڈویژن ہے جس کے لیے ترقیاتی کاموں کے لیے 34 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
راولپنڈی ڈویژن میں 119 نئی ترقیاتی سکیمیں شروع کی جا رہی ہیں جن میں سے صرف راولپنڈی شہر میں 55 سکیمیں شامل ہیں۔
تیسرے نمبر پر فیصل آباد ڈویژن کے لیے 33 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جہاں 100 نئی ترقیاتی سکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ ملتان ڈویژن کے لیے 24 ارب روپے اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے لیے 22 ارب روپے کی ترقیاتی سکیمیں جاری کی گئی ہیں۔
اسی طرح بہاولپور، گوجرانوالہ، اور سرگودھا ڈویژنز میں ہر ایک کے لیے 19 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن پہلے بھی لاہور میں ترقیاتی کاموں کو ترجیح دینے پر اپوزیشن کی تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہے، اب بھی لاہور میں غیرمعمولی بجٹ مختص کرنے پر ان پر تنقید کی جا رہی ہے۔
پنجاب میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر حافظ فرحت نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "شریف خاندان آج بھی اپنے پرانے طرز سیاست پر ہے۔
تاہم ان کو اندازہ نہیں ہے کہ حالات کتنے بدل چکے ہیں۔ اب بھی پورے پنجاب کا بجٹ صرف لاہور میں لگایا جا رہا ہے، یہ رسم سب سے پہلے شہباز شریف نے شروع کی تھی اور اب تک اسی پر عمل ہو رہا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے مسلم لیگ ن کا طرز سیاست مکمل طور پر رد کر دیا ہے کیونکہ یہ ترقیاتی کام صرف اس لیے کرتے ہیں کہ اس میں کمیشن ہوتا ہے۔
ان کو اندازہ نہیں کہ دیہاتوں کی کیا صورت حال ہے اور کسان ان کا کیا حال کریں گے جو اس وقت اس پورے علاقے میں سب سے مہنگی بجلی پر دھان کاشت کرنے جا رہا ہے اور یہ سڑکیں اور پل بنانے میں مصروف ہیں۔
خیال رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے جیسے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے منصوبے مسلم لیگ ن کی حکومتوں کے دوران مکمل کیے گئے تھے، موجودہ حکومت نے اب ٹرام سروس شروع کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔
تاہم، پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمہ بخاری اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کرتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ "لاہور میں ترقیاتی کاموں پر تنقید کرنے والے وہ ہیں جنہوں نے چار سال اس شہر بلکہ پورے صوبے کو لاوارث چھوڑ دیا۔
پنجاب کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ بزدار حکومت کا دور کیسا تھا۔ یہ تو خود پی ٹی آئی والے بھی کہتے ہیں، اصل مسئلہ یہ نہیں کہ لاہور میں ترقیاتی کام زیادہ ہو رہے ہیں، بلکہ ان کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ ن لیگ ڈیلیور کیوں کر رہی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "لاہور پنجاب کا سب سے بڑا شہر ہے، اس کی آبادی ایک کروڑ سے بھی زیادہ ہو چکی ہے اور صوبے بھر سے لوگ یہاں آ رہے ہیں۔
اس کی ضروریات بھی ایک میٹروپولیٹن شہر کی ہیں، لہذا منطقی بات ہے کہ اس کا بجٹ بھی دوسروں سے زیادہ ہو گا۔ ن لیگ آج بھی اپنے ترقیاتی کاموں کے بیانیے پر قائم ہے۔
مزید پڑھیں: اپوزیشن کے پروپیگنڈے سے ملک دیوالیہ نہیں ہوگا، معیشت درست رخ پر ہے، اسحٰق ڈار
صوبے بھر میں صفائی اور سڑکوں کے جال کا جو منصوبہ دیا گیا ہے، اس سے باقی شہروں اور دیہاتوں میں بھی ترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔”
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ "لاہور میں میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین جیسے منصوبے مسلم لیگ ن کی حکومتوں کے دوران مکمل کیے گئے تھے اور موجودہ حکومت نے اب ٹرام سروس شروع کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔” ان کے مطابق، ن لیگ کی حکمت عملی ہمیشہ سے ترقیاتی کاموں پر مرکوز رہی ہے اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔
مشہور خبریں۔
مقبوضہ کشمیر میں بچوں کے خلاف بھارتی مظالم، پاکستان نے اقوام متحدہ میں اہم قدم اٹھالیا
🗓️ 30 جون 2021جنیوا (سچ خبریں) آج (بدھ) کو پاکستانی میڈیا نے بتایا کہ اسلام
جون
مشرق وسطیٰ میں امریکہ مخالف جذبات کا پھیلاؤ
🗓️ 23 فروری 2024سچ خبریں:اے بی سی نیوز ویب سائٹ کے مطابق، حالیہ ہفتوں میں،
فروری
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی تقاریر، بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست
🗓️ 6 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پیمرا
مارچ
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان شہید
🗓️ 20 جون 2022سچ خبریں:صیہونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کو
جون
82 رپورٹرز 4 دہائیوں سے صیہونی قاتلانہ پالیسی کا شکار
🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں: وفا نیوز ایجنسی نے ایک مضمون شائع کیا ہے جس
مئی
ہم نے تسلیم کیے جانے کی تمام شرائط پوری کر لی ہیں: طالبان
🗓️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہاکہ
مارچ
فلم ’ فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کا ۴ سیکنڈ کا سین شوٹ کرنے میں ۸ ماہ لگے
🗓️ 9 فروری 2021سچ خبریں کیا آپ جانتے ہیں کہ ہالی وڈ کی ایکشن سے
فروری
بائیڈن نے جنگ میں روسی فتوحات سے بچ کر مغربی ایشیا میں پناہ لی
🗓️ 18 جون 2022سچ خبریں: رشیا ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے، ایک مصری سیاسی ماہر
جون