?️
سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے پہلے 100 دنوں میں اختیارات کا ارتکاز، تجارتی جنگوں کا آغاز، اور اتحادیوں سے محاذ آرائی نمایاں طور پر دیکھنے کو ملی ہے۔
امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (AP) نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت کے ابتدائی 100 دنوں کی کارکردگی کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دور کا نچوڑ تین نکات پر مشتمل ہے:
1. وفاقی نظام کا دباؤ میں آنا
2. اتحادیوں پر سیاسی دباؤ
3. بین الاقوامی تجارتی جنگوں کا آغاز
اقتصادی حکمت عملی؛ جارحانہ تحفظ پسندی اور عوامی بےچینی
ٹرمپ نے اپنی معاشی پالیسیوں کے تحت تجارتی تحفظ پسندی کو فروغ دیا۔ چین، کینیڈا، میکسیکو اور یورپی یونین پر بھاری محصولات عائد کیے گئے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈیوں میں بے یقینی پیدا ہوئی۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ یہ اقدامات روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے، مگر ییل یونیورسٹی کے مطابق ان اقدامات نے امریکی خاندانوں کی سالانہ آمدنی میں 4900 ڈالر کی کمی کی،
ایلان مسک؛ٹیکنالوجی سے اقتدار تک
ٹرمپ نے ایلون مسک کو وفاقی اختیارات میں اصلاح کے لیے شامل کیا، مسک نے وزارتِ قابلیت کا تصور پیش کیا، مگر ان کی پالیسیاں خاص طور پر سوشل سیکیورٹی پر حملے کے سبب عوامی بےچینی کا باعث بنیں۔
ہجرت کی روک تھام؛فوجی مداخلت اور پناہ گزین دشمنی
ٹرمپ نے میکسیکو سرحد پر فوجی تعیناتی کی، اور ہزاروں پناہ گزینوں کو السالوادور اور گوانتانامو بھجوا دیا۔ 1807 کے متروک قوانین کو بحال کر کے فوج کو داخلی گرفتاریوں کی اجازت دی گئی۔
عدالتی نظام پر حملے
ٹرمپ نے متعدد ججوں اور وفاقی وکلاء کو ہدف بنایا اور ان کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کی، عدالتوں کے خلاف ان کے بیانات نے عدالتی خودمختاری پر سوالات کھڑے کیے۔
عالمی تعلقات؛ روایتی اتحاد کی شکست
ٹرمپ نے نیٹو اتحاد، عالمی ادارہ صحت، پیرس ماحولیاتی معاہدے اور دیگر عالمی تنظیموں سے علیحدگی اختیار کی۔ انہوں نے گرین لینڈ کو امریکہ میں شامل کرنے، پاناما کینال پر کنٹرول اور کینیڈا کو 51ویں ریاست قرار دینے کی بات بھی کی۔
طاقت کی مرکزیت اور صدارتی آمریت
ٹرمپ نے 100 دنوں میں سابقہ پانچ صدور سے دس گنا زیادہ ایگزیکٹو آرڈرز جاری کیے، جن میں کانگریس کو مکمل نظر انداز کیا گیا۔ ڈیموکریٹ سینیٹرز نے خبردار کیا کہ یہ رویہ جمہوریت کی بجائے آمریت کی طرف لے جا رہا ہے۔
عسکری میدان میں تبدیلیاں
درجنوں اعلیٰ فوجی افسران کو برخاست کیا گیا۔ وزیر دفاع پیٹ ہگسٹ نے سول ملازمین کی بڑی تعداد کو جبری سبکدوشی کا نشانہ بنایا۔ ساتھ ہی چین کے ساتھ ممکنہ جنگ کی تیاری میں ایک ٹریلین ڈالر کا بجٹ مختص کیا گیا۔
صحت عامہ پر حملہ
ٹرمپ نے 10000 سے زائد صحت عامہ کی ملازمتیں ختم کیں، ویکسین تحقیق کو روک دیا، اور فلورائیڈ کے پانی میں شامل ہونے پر پابندی کی حمایت کی۔ وزیر صحت رابرٹ ایف کینیڈی نے بچوں کی ویکسینیشن بند کرنے کی تجویز دی، جس پر ڈاکٹروں نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔
ماحولیات کی پسپائی
ٹرمپ حکومت نے زغال سنگ کو 70 فیصد توانائی کا ذریعہ بنا کر صاف توانائی منصوبوں کو روک دیا۔ ماحولیاتی کارکنوں نے خبردار کیا ہے کہ ان پالیسیوں سے درجنوں کمپنیاں ماحولیاتی قوانین سے فرار حاصل کر رہی ہیں۔
فنون و ثقافت کا زوال
جان ایف کینیڈی سینٹر اور نیشنل اینڈومنٹ فار دی آرٹس سمیت فنون لطیفہ کے اداروں کا بجٹ معطل کر دیا گیا۔ ان اداروں کے ملازمین کو بغیر تنخواہ رخصت پر بھیج دیا گیا۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ 100 روز میں امریکہ کے بدترین صدر قرار
میڈیا پر دباؤ
سی بی ایس نیوز، ایسوسی ایٹڈ پریس اور وائس آف امریکہ کو قانونی کارروائیوں کا سامنا رہا۔ کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر بیل گرویسکین کے مطابق، ٹرمپ حکومت نے صحافت کو ریاستی دشمن تصور کیا اور آزاد پریس کو محدود کرنے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
وزیر داخلہ کا بدھ تک کالعدم تنظیم کے کیسز واپس لینے کا اعلان
?️ 24 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے بدھ تک
اکتوبر
حکومت عدلیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرے گی: وزیراعظم
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انصاف کی
ستمبر
غزہ کی جنگ اسرائیل کی عبرتناک شکست کے ساتھ ختم
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیل کی داخلی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ گیورا ایلینڈ نے
جنوری
آرمی چیف کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ، ’افغانستان میں ٹی ٹی پی کی آزادانہ سرگرمیوں پر تشویش ہے
?️ 15 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے ژوب
جولائی
ٹوئٹر کے ساتھ اب کیا ہونے جا رہا ہے
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: ٹوئٹر میں کئی تبدیلیاں متعارف کرانے کے بعد ایلون مسک
جولائی
حکومت کے خلاف عالمی سطح پر بہت بڑی سازش ہو رہی ہے:مراد سعید
?️ 18 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ حکومت
مارچ
چیف جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا
?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) جسٹس گلزاراحمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل ہی چیف جسٹس
جنوری
کیا ٹرمپ اور ہریس میں پھر سے مناظرہ ہوگا؟
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کی
ستمبر