?️
(سچ خبریں) افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا شروع ہو جانے کے بعد افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان زبردست جنگ چھڑ گئی ہے، افغانستان وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ نواحی علاقوں میں بعض چیک پوائنٹس پر حملہ کرنے والے ایک سو سے زیادہ طالبان جنگجو مارے گئے ہیں۔
پاکستان سے آنے والے القاعدہ کے دیگر بائیس جنگجو بھی جنگ کے دوران ہلاک ہو گئے، حکام کا کہنا ہے کہ طالبان جنگجوؤں نے ابتدا میں بعض چیک پوائنٹس پر قبضہ کر لیا تھا لیکن حکومتی فورسز نے انہیں پیچھے دھکیل کر دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
ہلمند صوبائی کونسل کے سربراہ عطاء اللہ افغان نے اے ایف پی کو بتایا کہ دشمنوں نے جن علاقوں پر قبضہ کیا تھا اسے گنوا چکے ہیں، انہیں بھاری جانی نقصان اٹھا نا پڑا ہے۔
دوسری طرف طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنگ کے دوران درجنوں افغان فوجیوں کو مار دیا ہے، افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان زبردست جنگ چھڑجانے کی وجہ سے ہزارو ں افغان شہری جان بچانے کے لیے اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ جنہیں امریکی فوج نے حکومتی فورسز کے سپرد کر دیا ہے۔
امریکی فوج نے یکم مئی سے افغانستان سے بقیہ فوجیوں کا انخلا شروع کر دیا تھا، افغانستان کے جن جن علاقوں سے امریکی افواج نکل رہی ہیں وہاں افغان افواج اپنا قبضہ مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن امریکی افواج کے ان علاقوں میں موجود اسلحہ اور جاسوسی کے آلات اپنے ہمراہ لے جانے کی وجہ سے افغانستان کی فوج کو کنٹرول سنبھالنے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے، اُدھر دوسری جانب طالبان افغان افواج پر حملہ کر رہے اور غیر ملکی افواج طالبان کو اطلاع دے کر افغانستان سے نکل رہی ہیں۔
ہلمند میں پناہ گزینوں کے امور کے ڈائریکٹر سید محمد رامین نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے نواح میں جنگ شروع ہوجانے کے بعد سے اب تک ایک ہزار سے زائد کنبے اپنا گھر چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں، ان لوگوں نے لشکر گاہ میں پناہ لے رکھی ہے اور یہ ان علاقوں سے آئے ہیں جہاں پچھلے دو دنوں سے شدید جنگ جاری ہے۔
افغانستان سے یکم مئی سے بقیہ امریکی فوجیوں کی واپسی شروع ہونے کے بعد سے دیگر علاقوں میں بھی لڑائی کی خبریں موصول ہوئی ہیں، افغانستان میں ہنگامی خدمات کے کوارڈینیٹر مارکو پونٹین نے غیر ملکی اخبارات کو بتایا کہ صرف ہلمند ہی میں لڑائی نہیں ہورہی ہے بلکہ پورے افغانستان میں تشدد میں اضافہ ہو رہاہے، امریکا نے افغان حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان جاری جنگ کی شدت کو کم کرکے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں کہا کہ افغانستان میں ایسا کچھ نہیں ہے جس سے فوجیوں کا انخلا متاثر ہو یا افغانستان میں ہمارے مشن پر کوئی خاص اثر پڑے، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بدھ کی صبح طبی عملے کو لے جانے والی ایک منی بس کو ہدف بنا کر بم حملہ کیا گیا، جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی، اس سے یہ بات واضع ہے طالبان اب کابل کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔
کابل پولیس کے ترجمان فردوس فرامرز نے بتایا کہ اس حملے میں تین طبی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں، یہ بس ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر طبی عملے کو لے کر کابل سے پنج شیر صوبہ جارہی تھی کہ کلا کان ضلع میں اس پر حملہ کر دیا گیا، انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر کسی نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے اور پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
عالمی تجزیہ کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکی اور ناٹو افواج کی افغانستان سے واپسی کے بعد حکومتی فورسز کو غیریقینی مستقبل اور آنے والے چند ہفتوں کے دوران ہی انتہائی خراب نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق 2017 کے ابتدائی چار مہینوں میں ایک لاکھ سے زائد افغان شہری بے گھر ہو چکے ہیں، دوسری جانب افغانستان میں امریکی فضائی حملے سہ گنا کر دیے گئے ہیں۔
دارالحکومت کابل اور اس کے قریبی بگرام ائر بیس پر معمول سے کہیں زیادہ امریکی ہیلی کاپٹروں کی گونج سنائی دے رہی تھی، ہفتہ یکم مئی کو افغانستان بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی تاکہ افغان سرزمین سے نکلتے وقت امریکی فوجیوں پر کسی بھی ممکنہ حملے کو ناکام بنایا جا سکے۔
امریکا نے قطر میں موجود اپنے فوجی اڈے پر دو B-52 بمبار کھڑے کر دیے ہیں اسی ائر بیس پہلے بھی دو B-52 بمبار کھڑے ہیں، اس کے علاوہ دو ماہ سے بحرین کی بندر گاہ امریکا کا ایک بڑا بحری بیڑہ بھی موجود ہے۔
اْدھر قائم مقام وزیر داخلہ حیات اللہ حیات نے پولیس کے اعلیٰ کمانڈروں کے ساتھ بات چیت میں کہا تھا کہ امریکا نے یکم مئی کو باضابطہ طور پر افغانستان سے فوجی انخلا کا آغاز کر دیا ہے اور طالبان اس موقع پر تشدد میں اضافہ کر سکتے ہیں، حیات اللہ حیات اس پریس کانفرنس دوران بھی سامنے نہیں آئے اس کے بر عکس ان کے بیان کی آڈیو کلپ صحافیوں کو فراہم کی گئیں تھیں۔
دوسری جانب افغانستان کے سیاسی اکابرین اور حکومتی ارکان کا کہنا ہے کہ انہیں ایک ذمہ دارانہ فوجی انخلا کی امید تھی، ان کا کہنا ہے کہ امریکا کو فوجی انخلا کے لیے امن مذاکرات میں پیش رفت کا انتظار کرنا چاہیے تھا کیونکہ امریکا کے انخلا کے اعلان کے ساتھ ہی مغربی دفاعی اتحاد ناٹو کے دیگر ممالک نے بھی انخلا کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ طالبان اور کابل حکومت کے مابین امن مذاکرات گزشتہ ستمبر سے جاری ہیں لیکن یہ تعطل کا شکار ہو گئے، جرمن سمیت دیگر ماہرین انسداد دہشت گردی نے موجودہ حالات کو جہادیوں کے جاگ اْٹھنے کا موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہادیوں کی ایک بار پھر کامیابی کے امکانات ہیں، لیکن ایک بات انتہائی اہم کے طالبان نے کابل پہنچے سے قبل ہی شرعی عدالت قائم کر دی ہے جس نے کام شروع کر دیا ہے، طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان میں اسلامی انصاف کے قیام کو یقینی بنایا جائے گا لیکن جس طرح کا اسلامی انصاف طالبان قائم کرتے ہیں اس کا تو اسلام سے کہیں دور دور کا بھی واسطہ نہیں ہے، وہ سراسر دہشت گردی ہے اسلامی انصاف نہیں۔
اب دیکھنا یہ ہیکہ کیا افغان حکومت اور طالبان کے مابین کوئی ام اور دوستی برقرار ہوگی یا پھر اسی طرح افغان شہریوں کا خون بہتا رہے گا اور دنیا تماشا دیکھتی رہے گی۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کا بیٹا قید ہوتا تو جنگ کب کی رک چکی ہوتی:صہیونی قیدی
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:غزہ میں موجود صیہونی قیدی نے وڈیو پیغام میں اسرائیلی
مئی
قانون میں تبدیلی کے بارے میں وزیر خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
نومبر
امریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا
?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) امریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے افغانستان سے
ستمبر
عرب لیگ کا مسجد الاقصی کے ساتھ اظہار یکجہتی
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:عرب لیگ نے فلسطینیوں اور مسجد الاقصی کے ساتھ اپنی مکمل
اگست
سانحہ مری کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سانحہ مری کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے
جنوری
ملائشییا میں موساد کا جاسوس نیٹ ورک تباہ
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریںملائشیا کے دارالحکومت کولالمپور میں صیہونی جاسوس تنظیم سے وابستہ ایک
اکتوبر
قدس ہمیشہ فلسطین کا دارالحکومت رہے گا: خود مختار تنظیم
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے نگراں وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اتوار
مئی
بلوچستان کے وزیر اعلی کا نئی حکومت کے بارے میں اہم بیان دیا
?️ 17 ستمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے
ستمبر