یومِ قدس اسلامی شعور کی بیداری اور استعماری سازشوں کے خلاف وحدت کا عالمی دن

یومِ قدس اسلامی شعور کی بیداری اور استعماری سازشوں کے خلاف وحدت کا عالمی دن

?️

سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک النُجَباء کی سیاسی کونسل کے رکن ڈاکٹر فراس الیاسر نے یومِ قدس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینی نے اس دن کی بنیاد رکھ کر مسئلہ فلسطین میں نئی روح پھونک دی، ان کے بقول، یومِ قدس صرف ایک دن نہیں، بلکہ اسلامی اُمت کے عقیدے، تاریخ اور اجتماعی شعور کا محور ہے۔ 

ڈاکٹر الیاسر کے مطابق، امام خمینی نے ایسے وقت میں مسئلۂ فلسطین کو اسلامی دائرے میں زندہ کیا، جب صہیونی ریاست اسے صرف عرب دنیا تک محدود رکھنے کی کوشش کر رہی تھی۔ امام خمینی نے انقلاب اسلامی کے آغاز (1963) سے ہی بیت المقدس کی آزادی کو اپنی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح قرار دیا،انہوں نے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل اور بابی فرقے سے تعلقات ختم کرے اور بیت المقدس کو اسلام کی آغوش میں واپس لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
یومِ قدس کی اسلامی اور عالمی شناخت
انقلاب اسلامی کی کامیابی کے فوراً بعد 13 رمضان 1399ھ قمری کو امام خمینی نے جمعۃ الوداع کو یومِ قدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا، یہ اقدام اس لیے اہم تھا کہ اس کے ذریعے مسئلہ فلسطین کو ایک عرب قومی مسئلہ سے نکال کر امتِ مسلمہ کا اجتماعی اسلامی مسئلہ بنا دیا گیا۔
انہوں نے یومِ قدس کو نہ صرف فلسطین بلکہ تمام مستضعف اقوام کی نجات اور بیداری کا دن قرار دیا۔ امام خمینی نے کہا کہ یہ دن اسلام کی حیات، اسلامی حکومت کے قیام، مستضعفین کے اجتماع اور مستکبرین کے زوال کا دن ہے۔
مزاحمتی جغرافیہ اور امام خمینی کا کردار
ڈاکٹر فراس الیاسر کے مطابق، امام خمینی نے مزاحمت کا وہ جغرافیہ تخلیق کیا جس کی مثال اس سے قبل مشرق وسطیٰ میں موجود نہ تھی۔ انقلاب اسلامی نے عالمی طاقتوں کے حساب کتاب کو درہم برہم کر دیا، امریکہ اور مغربی دنیا اس سطح پر منظم مزاحمت کا تصور بھی نہیں کر سکتی تھی۔ امام خمینی کی قیادت میں امتِ مسلمہ نے استعماری نظریات کو مسترد کرتے ہوئے ایک نیا فکری اور انقلابی راستہ اپنایا۔
آج کے حالات میں یومِ قدس کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ آج جب طوفان الاقصیٰ جیسی کامیاب مزاحمتی کارروائیاں ہو چکی ہیں، امریکہ اور اس کے حواری فلسطینیوں کی جبری ہجرت جیسے منصوبے بنا کر مزاحمت کو کچلنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن وہ ناکام ہو چکے ہیں۔ امریکہ میڈیا کے ذریعے مسئلہ فلسطین کو کم اہمیت دینا چاہتا ہے، کیونکہ وہ مزاحمت کے خاتمے سے عاجز آ چکا ہے۔
یومِ قدس کے موقع پر، جب مزاحمتی محور اپنی طاقت کی معراج پر ہے، فلسطینی قوم اور اسلامی مزاحمت اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر رہی ہے۔ دنیا کے مختلف خطوں میں یومِ قدس کے جلوس اس بات کی علامت ہیں کہ امتِ مسلمہ نہ صرف بیدار ہے، بلکہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
الحشد الشعبی اور امریکی چیلنجز
الحشد الشعبی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ قوت اب نہ صرف عراق بلکہ پورے خطے میں ایک طاقتور اسلامی مزاحمتی قوت کے طور پر ابھری ہے،امریکہ بارہا اسے کمزور یا تحلیل کرنے کی کوشش کر چکا ہے لیکن عوامی حمایت، مزاحمتی تنظیمیں اور دینی مرجعیت نے ان کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ آج الحشد الشعبی بہترین صلاحیتوں سے لیس ہے، اور عراق کی خودمختاری کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ڈاکٹر الیاسر نے انتباہ دیا کہ امریکہ جانتا ہے کہ اگر اس نے عراق میں حالات خراب کرنے کی کوشش کی، تو اس کے فوجی اڈے خطرے میں پڑ سکتے ہیں، اس لیے وہ محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہے۔

مشہور خبریں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں یروشلم اور مغربی کنارے میں 28 استقامتی کارروائیاں

?️ 4 مارچ 2023فلسطینی مرکز موطی نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے

مانی اس لئے اچھے لگے کہ وہ دوسروں سے مختلف کام کرتے ہیں: اداکارہ حرا

?️ 27 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اداکارہ حرا نے بتایا کہ انہیں مانی اسی وجہ سے

ن لیگ ہمیشہ دھونس و دھاندلی کی سیاست کرتی آئی ہے، شبلی نواز

?️ 21 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز  نواز

اقوام متحدہ میں اصلاحات کے بارے میں بھارت کا کیا کہنا ہے؟

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: ہندوستان کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے ڈھانچے میں

وکیل قتل کیس: درخواست گزار کے وکیل نے بینچ میں شامل 2 ججز پر اعتراضات عائد کردیے

?️ 9 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

پاکستان کا اعلی سطحی کثیر الجماعتی وفد لندن پہنچ گیا

?️ 8 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے

صیہونی آبادکاروں میں خوف و ہراس کی لہر

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ حزب اللہ کے ڈرون طیاروں

ٹرمپ کی مرکزی ایشیا کے کچھ ممالک کو اسرائیل کے ساتھ معاہدے میں شامل کرنے کی کوشش

?️ 3 اگست 2025ٹرمپ کی مرکزی ایشیا کے کچھ ممالک کو اسرائیل کے ساتھ معاہدے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے