?️
لاہور: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلمی ہیرو معمر رانا نے کہا ہے کہ 2002 کی مقبول فلم ’یہ دل آپ کا ہوا‘ کے بعد بننے والی فلمیں پاکستانی فلم انڈسٹری کے ذوال کا سبب بنیں۔
معمر رانا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں مختلف معاملات پر بات کرنے سمیت پاکستانی فلم انڈسٹری کی تباہی کے اسباب پر بھی گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان کے کسی بھی فرد کا فلم انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں، ان کے خاندان کا تعلق اسپورٹس اور خصوصی طور پر کرکٹ سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک دن جم میں ورزش کے دوران محسن حسن خان نے انہیں فلم کی پیش کش کی، جس پر انہوں نے انہیں کہا کہ وہ ان کے والد سے اجازت لیں۔
اداکار کے مطابق گھر جانے پر والد نے انہیں فلم میں کام کرنے کی اجازت دی اور ساتھ ہی ہدایت کی کہ وہ دل لگا کر کام کریں اور بہت آگے تک جائیں۔
معمر رانا کا کہنا تھا کہ انہیں ابتدائی طور پر چند فلموں میں کام کرنے میں مزہ نہیں آیا لیکن 1997 کی فلم ’دیوانے تیرے پیار کے‘ بعد انہیں کام کرنے کا شوق ہوا۔
بھارتی فلم ’دوبارہ‘ میں کام کرنے کے سوال پر معمر رانا نے بتایا کہ انہیں پہلے ہی بتایا دیا گیا تھا کہ ان کا کردار مختصر ہوگا اور انہیں پوری کہانی اور کردار کا علم تھا۔
ان کے مطابق ان سے قبل مذکورہ کردار سنجے دت نے کرنا تھا لیکن فلم کے ہدایت کار اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ پاکستان ائے ہوئے تھے تو انہیں نےانہیں پیش کش کی۔
پاکستانی فلم انڈسٹری کے ذوال کے سوال پر معمر رانا نے کہا کہ لولی وڈ کی تباہی 2002 کے بعد شروع ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’یہ دل ہو آپ کا‘ فلم کی کامیابی اور فلم کی پروڈکشن کو دیکھ کر ہر کسی کو اندازہ ہوجانا چاہیے تھا کہ پاکستانی فلموں کو کیسے بنایا جانا چاہیے لیکن بد قسمتی سے مذکورہ فلم کے بعد بننے والی فلموں سے انڈسٹری تباہ ہوئی۔
ان کے مطابق ’یہ دل ہوا آپ کا‘ کے بعد بننے والی فلموں میں شان اور انہیں لاچا اور کرتا پہنا کر ایک جیسے ہی کردار دیے گئے، ہر فلم میں دو ہیرو، تین غنڈے اور ایک ہیروئن کاسٹ کی جانے لگی، ایک جیسی کہانیاں دکھائی جانے لگیں، جس سے دیکھنے والے بھی تنگ آگئے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ دور میں بننے والی فلموں میں وہ اور شان غنڈوں کو مار دیتے تھے، ایک ہی ہیروئن ہوتی تھی جو فلم کے اختتام پر کبھی انہیں تو کبھی شان کو ملتی تھی۔
معمر رانا کے مطابق ’یہ دل ہوا آپ کا‘ شاندار فلم تھی، اس نے ریکارڈ کمائی بھی کی اور اس کی پروڈکشن بھی بہترین تھی لیکن مذکورہ فلم کے بعد بننے والی فلموں کی وجہ سے انڈسٹری تباہ ہوئی۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے کے فلسطینیوں کے خلاف نئی صیہونی سازش
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: فلسطین سے باہر تحریک حماس کے سربراہ نے مغربی کنارے
اگست
نیتن یاہو کا غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بارے میں امریکہ کو پیغام
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں اسرائیلی وزیراعظم نے
مئی
طالبان کی حکومت کے بعد شیعوں پر حملے کیوں بڑھے؟
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں: افغان نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل جعفر مہدوی نے کہا کہ
اکتوبر
غزہ میں قدم رکھا تو موت تمہارا مقدر ہو گی:القسام برگیڈ کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو پیغام
مئی
محمد بن سلمان کے غیر جانبدار کاربن کے منصوبوں میں واضح تضاد
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کا کہنا ہے
اکتوبر
لاہور: 2 کروڑ روپے تاوان کیلئے نوجوان کو اغوا کرنے والے 6 پولیس اہلکاروں پر مقدمہ
?️ 7 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن کی پولیس نے نوجوان
نومبر
نصراللہ کی شہادت سے امریکی صہیونی سازش ناکام
?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے
فروری
’بھارت سمجھتا ہے ایک کانفرنس رکھ کر وہ کشمیر ی عوام کی آواز دبا سکتا ہے، ہم اس کو غلط ثابت کریں گے‘
?️ 21 مئی 2023مظفر آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے
مئی