?️
کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے کہا ہے کہ اب زیادہ تر ڈراموں کے اسکرپٹ ایسے لکھے جا رہے ہیں، جن میں کوئی نئی بات نہیں ہوتی اور ہر ڈرامے میں خاتون کو کم سے کم ایک تھپڑ ضرور کھاتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔
صحیفہ جبار نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام مذاق رات میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے ذہنی صحت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو لوگ اپنی ذہنی بیماریوں سے متعلق سنجیدہ نہیں ہوتے اور جو لوگ سنجیدہ ہوتے ہیں، انہیں ڈاکٹرز کے پاس جانے کا کوئی فائدہ نہیں ملتا۔
صحیفہ جبار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ذہنی بیماریوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کی فیس زیادہ ہے اور ایک سیشن کی فیس 3 سے 4 ہزار روپے وصول کی جاتی ہے اور ہر ہفتے تین سیشن لینے کو کہا جاتا ہے اور ایک سیشن ایک گھنٹے کا ہوتا ہے۔
اداکارہ کے مطابق ہر شخص ہفتے میں تین سے چار بار ایک گھنٹے کے لیے تین سے چار ہزار روپے کی فیس برداشت نہیں کر سکتا، اس لیے بھی بہت سارے لوگ ڈاکٹرز کے پاس نہیں جاتے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے میں شوبز شخصیات، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور معروف شخصیات کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ لوگوں کو اچھی تجاویز دیں، انہیں ذہنی صحت سے متعلق شعور دیں۔
ایک سوال کے جواب میں صحیفہ جبار نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے گزشتہ چار سال میں 25 سے زائد اسکرپٹ پڑھے اور تمام کو مسترد کردیا، کسی میں انہوں نے کام کی حامی نہیں بھری۔
انہوں نے دلیل دی کہ تمام اسکرپٹ میں ایک جیسی ہی کہانی تھی اور ہر کہانی میں عورت کو مجبور اور محروم دکھایا گیا، اس لیے بھی انہوں نے اسکرپٹ کو مسترد کیا۔
صحیفہ جبار نے مزید کہا کہ آج تک ہر ڈرامے میں خواتین کو مجبور، محروم اور تشدد برداشت کرتے دکھایا جا رہا ہے، ہر ڈرامے میں ہر خاتون کو کم سے کم ایک بار تھپڑ ضرور کھانا پڑتا ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ آخر ہر ڈرامے میں ہر خاتون کو تھپڑ کھاتے ہوئے دکھانا کیوں لازم ہے؟ کیا انہیں تھپڑ مارے بغیر اسکرپٹ نہیں لکھا جا سکتا؟


مشہور خبریں۔
کیا اسپین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والا ہے؟
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی نسل کشی پر
نومبر
حکومت کو سپورٹ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ مسلم لیگ ( ن ) جوچا ہے کرے اور ہم خاموش رہیں، قمر زمان کائرہ
?️ 1 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا
اکتوبر
مغربی ممالک جان لیں کہ ہم جہاد اور شہادت کے علمبردار ہیں: سعودی شہزادے
?️ 19 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکہ کی جانب سے تیل کی پیداوار کو کم کرنے
اکتوبر
ٹیکنالوجی کے ذریعہ اب پاکستان کو تبدیل کرنا ہے: فواد چوہدری
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی
مئی
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پولیس کو عمران خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا
?️ 18 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پولیس کو عمران خان کو
اپریل
مریم اورنگزیب کی جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نام تبدیلی کی تردید
?️ 1 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے جناح انسٹیٹیوٹ آف
جولائی
ہندوتوا بی جے پی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرکی مسلم شناخت مٹانے پر تلی ہوئی ہے
?️ 2 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کی ہندوتوا حکومت
اپریل
یورپ میں تمام اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس، کیمروں کیلئے ٹائپ سی چارجر لازمی قرار
?️ 30 دسمبر 2024 سچ خبریں: یورپ بھر میں تمام طرح کے نئے اسمارٹ فونز،
دسمبر