🗓️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کے معروف ترین ’ہم اسٹائل ایوارڈز‘ کی تقریب میں اداکارہ ہانیہ عامر نے اسٹائلش اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد غزہ سے یکجہتی کا اظہار کردیا۔
11 مئی ہفتے کی شب ایوارڈ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں فیشن، فلم اور ڈراما انڈسٹری کے معروف فنکاروں نے شرکت کی تھی۔
تقریب میں اداکارہ کو ٹیلی ویژن کی سب سے اسٹائلش اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، ہانیہ عامر اپنا ایوارڈ وصول کرنے کے لیے اسٹیج پر آئیں تو اُنہوں نے غزہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں ہم فلسطین کے حق میں اپنی آواز بُلند کرسکتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ آپ مشہور ہوں یا نہ ہوں، مجھ سمیت آپ سب کے پاس سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جسے ہم غزہ کے حق میں استعمال کرسکتے ہیں، اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے غزہ کے لیے بولیں اور اپنی آواز پوری دُنیا تک پہنچائیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہیش ٹیگ ’فوری جنگ بندی‘ (CeasefireNow) ٹرینڈنگ سے نہیں رُکنا چاہیے، اس میں تمام لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ہانیہ عامر نے اپنی تقریر کے آخر میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 35 ہزار 34 فلسطینی شہید اور 78 ہزار 755 زخمی ہوچکے ہیں۔
مشہور خبریں۔
شام میں اسرائیلی فوج کی درندگی
🗓️ 23 جون 2023سچ خبریں:المیادین نیوز چینل کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے ایک
جون
سی ایس ایس کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
🗓️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے
اکتوبر
نیتن یاہو کے دفتر کو ایک مشکوک لفافہ موصول ہوا
🗓️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کو
جنوری
امریکہ اور یورپ کے درمیان عدم اعتماد کی خلیج؛ ٹرمپ اتحادیوں کو کیوں کمتر سمجھتے ہیں؟
🗓️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت کے
مارچ
117 سال کی لمبی عمر تک کیسے پنہچا جائے ؟
🗓️ 26 نومبر 2021سچ خبریں: دو روسی ماہرین ویری کوونوف اور اولگا تاکاچووا نے روسی میڈیا
نومبر
راولا کوٹ:مسافر بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق
🗓️ 3 نومبر 2021راولا کوٹ (سچ خبریں) آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں مسافر
نومبر
اسلام آباد: سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار، 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
🗓️ 28 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سینئر صحافی مطیع
نومبر
بیرسٹر سیف کا خواجہ آصف اور ان کی پارٹی پر الزام
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: بیرسٹر سیف نے خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر ردعمل
جولائی