?️
کراچی: (سچ خبریں) شوہر کے انتقال کے بعد عدت مکمل کیے بغیر باہر کام کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید پر اداکارہ حنا بیات خان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’لوگ اسلام کو سمجھتے نہیں صرف فتویٰ لگاتے ہیں، شوہر کے انتقال کے بعد کام کے لیے باہر نہ جاتی تو کئی لوگوں کو نقصان ہوتا‘۔
حنا بیات خان کے شوہر راجر خواجہ بیات جنوری 2023 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے، وہ طویل عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے اور اداکارہ انہیں علاج کے لیے بیرون ملک بھی لے گئی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ جب اپنے بیمار شوہر کے لیے خون سمیت دیگر ادویات کا بندوبست کر رہی تھیں، تب ہی انہیں بتایا گیا کہ ان کے شریک حیات اب اس دنیا میں نہیں رہے۔
حنا خواجہ بیات کے مطابق جب ان کے شوہر کا انتقال ہوا تو انہی دنوں میں ان کے ڈرامے کو آن ایئر کیا گیا، جس پر لوگوں نے انہیں آن لائن تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ تک کہا کہ اداکارہ کو شوہر کے مرنے کا کوئی دکھ نہیں ہوگا۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایف ایچ ایف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں حنا بیات نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم سب اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں لیکن اسلام کو نہیں سمجھتے، ہمیں صرف فتویٰ لگانا آتے ہیں۔‘
اداکارہ نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر یہ باتیں سننے کو ملیں کہ ’عدت مکمل کیوں نہیں کی؟ شوہر سے یہی محبت تھی؟ ان عورتوں کو صرف میک اپ لگا کر کیمرا کے سامنے آنے کا شوق ہے۔‘
حنا بیات نے کہا کہ ’عدت کی کچھ شرائط ہیں جس پر عمل کرنا لازمی نہیں ہے، اگر ایک عورت نے اپنا گھر چلانا ہے، وہ زمانہ نہیں رہا کہ چچا مدد کرلیں گے، یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جنگ ہوتی تھی تو عورتیں اپنے شوہروں کو دفن کرتی تھیں، کیا کسی نے اس بارے میں سوچا ہے؟‘
انہوں نے کہا کہ ’کس نے کہا ہے کہ عورت قبرستان نہیں جاسکتی؟ بالکل جاسکتی ہیں، ہاں یہ ضرور ہے کہ قبرستان جاکر اونچی آواز میں روئیں مت اور شور شرابہ نہ کریں۔
اداکارہ نے کہا کہ ’لوگوں کو یہی مسئلہ تھا کہ میں نے عدت پوری کیوں نہیں کی، کیا میں گھر بیٹھ کر اپنا وقت بھی ضائع کروں اور دوسروں کا بھی نقصان کروں ؟ کیا یہ اللہ کو منظور ہوگا؟
انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’جب شوہر کا انتقال ہوا اس وقت میرا ایک پروجیکٹ ٹی وی نشر ہورہا تھا، اس کے چند سین اگلے ہفتے آن ائیر ہونے تھے تو کیا میں کام پر نہ جاتی ؟ اگر میں اس وقت عدت میں بیٹھ جاتی تو کتنے سارے لوگوں کا نقصان ہوتا، وہ لوگ ٹی وی پر کیا نشر کرتے؟ میں اپنے گھر کے مسائل کے بارے میں پوری دنیا کو وضاحت نہیں دے سکتی۔
اس سے قبل بھی اداکارہ شوہر کے انتقال کے بعد عدت مکمل نہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید پر بات کرچکی ہیں، ایک انٹرویو کے دوران وہ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی تھیں۔
اداکارہ شوہر کے انتقال پر خود پر ہونے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے اشکبار ہوتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اس بات کا اندازہ اور علم ہی نہیں ہوتا کہ دوسرا کس مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور اس کی ذہنی اور دماغی کیفیت کیا ہے لیکن وہ بس سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم مل جانے پر دوسروں پر سخت تنقید کرکے ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کرتے ہیں۔
حنا خواجہ بیات نے کہا کہ کسی بھی دوسرے شخص کو دوسروں کے دکھ اور کیفیت کا علم نہیں ہوتا، لوگوں کو نہیں علم نہیں ہوتا کہ دوسرا شخص کس درد اور کس مشکل وقت سے گزر رہا ہے لیکن بس وہ تنقید کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہئیے کہ انسان کو زندگی آگے بڑھانی ہوتی ہے، اسے آگے چلنا ہوتا ہے، عدت کے شرعی تقاضے پورے کرکے معمول کی زندگی کی جانب لوٹنا پڑتا ہے اور عدت کے حوالے سے بھی شرائط اور لوازمات موجود ہیں۔


مشہور خبریں۔
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی تحقیقات کے نتائج کا اعلان جلد کیا جائے گا:عراقی سیاسی رہنما
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:ایک عراقی سیاستدان نے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس
مئی
شہید العروری کے قتل پر حزب اللہ کا ردعمل
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:لبنانی مزاحمت نے بیروت کے جنوبی مضافات میں حماس کے سیاسی
جنوری
ٹرمپ نے بارہا اپنے داماد اور بیٹی کو وائٹ ہاؤس سے نکالنے کی کوشش کی
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک امریکی مصنف اور صحافی نے اپنی نئی کتاب’ڈونلڈ ٹرمپ
ستمبر
امریکہ کے اتحادی بھی اس کی دہشتگردی سے محفوظ نہیں
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں: جرمن میڈیا نے بتایا کہ متعدد امریکی فوجیوں نے ایک
اگست
مسکو کا باکو کی پالیسی پر غصہ کی وجہ
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: روس اور آذربائیجان کے درمیان حالیہ تنازعات سنگین مراحل میں
جولائی
پاکستان اور طالبان افغانستان کے درمیان مذاکرات قطر میں ہوں گے
?️ 18 اکتوبر 2025پاکستان اور طالبان افغانستان کے درمیان مذاکرات قطر میں ہوں گے پاکستان
اکتوبر
ایم کیو ایم مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے۔ مرتضی وہاب
?️ 20 نومبر 2025کراچی (سچ خبریں) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایم
نومبر
مجھ سے شادی کے بعد عورتیں میرے شوہر کے پیچھے پڑ گئیں، اشنا شاہ
?️ 20 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ ان
دسمبر