?️
کراچی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی میوزک شو ’کوک اسٹوڈیو‘ کے سیزن 14 نئے گانے’کنا یاری‘میں متعارف کروائے گئے کئی نئے چہروں میں ملک کی پہلی حجابی گلوکارہ ایوا بی بھی شامل ہیں۔گلوکارہ ایوابی نے حجاب پہننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی شناخت کو حجاب کے نیچے پوشیدہ رکھتی ہے۔
کوک اسٹوڈیو سین 14 کی دوسری قسط میں ایک بلوچی پاپ سانگ’کنا یاری‘ ریلیز کیا گیا ہے۔اس گانے کے مرکزی گلوکار کیفی خلیل ہیں جبکہ عبدالوہاب بگٹی نے تمبورا بجایاہے ۔ایوا بی نے اپنے پہلے انٹرویو میں اپنے نام کے معنی خصوصی طور بتائے تھے۔
اُنہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ’اُن کےنام کا پہلا حصّہ ایوا، زمین کی پہلی خاتون حوا کو خراج تحسین پیش کرتا ہےاور وہ خعد بھی ملک کی خواتین کی ریپنگ کمیونٹی (female rapping community) میں پہلی خاتون ہیں‘۔ جبکہ اُن کے نام کا شامل کردہ خط بی(B) اُن کی بلوچ شناخت کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے حال ہی میں کوک اسٹوڈیو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ ایمینیم کا ایک گانا سننے کے بعد فوری طور پر ریپ گانوں کی طرف راغب ہو گئی تھیں‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اُنہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ موسیقی اس انداز میں بھی ہو سکتی ہے‘۔اُنہوں نے حجاب پہننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’ وہ اپنی شناخت کو حجاب کے نیچے پوشیدہ رکھتی ہے کیونکہ اس طرح وہ گمنام ہونے کے باوجود بااختیار محسوس کرتی ہیں‘۔


مشہور خبریں۔
سیف علی خان پر چاقو حملے میں گرفتار ملزم کا بنگلہ دیشی شہری ہونے کا شبہ
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: بھارتی پولیس نے بولی وڈ کے معروف اداکار سیف علی
جنوری
سیاسی و معاشی بے یقینی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 86 پیسے مہنگا
?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے
اپریل
کیا ترکی شامی کردوں کے خلاف کارروائی کرے گا؟ ترک وزیر خارجہ کی زبانی
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ نے دھمکی دی ہے کہ انقرہ شامی
جنوری
حلقہ بندیاں مسترد، پیپلز پارٹی کے سوا سندھ کی اہم جماعتوں کا الیکشن کمشنر کی برطرفی کا مطالبہ
?️ 5 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور جی ڈی اے کے
دسمبر
امریکا: ڈونلڈ ٹرمپ کی سپریم کورٹ سے ’ٹک ٹاک‘ پر ممکنہ پابندی مؤخر کرنے کی درخواست
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے شارٹ
دسمبر
داسو ڈیم منصوبے پر پاکستان اور چین جلد دوبارہ کام شروع کریں گے: دفتر خارجہ
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) داسو ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے
جولائی
9 مئی کے پُر تشدد واقعات میں ایجنسیوں کے لوگ ملوث تھے، پی ٹی آئی
?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الزام لگایا
مئی
وزیراعظم شہباز شریف سے نو منتخب قومی اسمبلی اراکین کی ملاقات
?️ 25 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے نو منتخب قومی اسمبلی
نومبر