?️
کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و اداکارہ ماہا علی کاظمی نے حال ہی میں پوڈکاسٹ کے دوران گلوکار علی نور کو ہراسانی کے الزامات پر معصوم قرار دیے جانے پر احمد علی بٹ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے میزبان کے خلاف بھی سنگین الزامات عائد کردیے۔
گلوکار علی نور چند ہفتے قبل احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے تھے، جہاں انہوں نے خود پر ماہا علی کاظمی سمیت خاتون صحافی کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے معاملے پر کھل کر بات کی تھی۔
علی نور نے پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ ان کے خلاف ڈراما رچانے والی دونوں خواتین غیر معروف تھیں اور ان کے الزامات میں کوئی سچائی نہیں تھی۔
علی نور نے دونوں خواتین کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کو ڈراما قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے الزامات کی وجہ سے ان کا کیریئر تباہ ہوا، انہیں کام ملنا بند ہوگیا جب کہ انہیں ہر کوئی جنسی درندہ کہنے لگا۔
ان کے مطابق اگرچہ ان کے اہل خانہ اور ان کی زندگی پر بہت زیادہ فرق نہیں پڑا لیکن دونوں واقعات کے بعد انہوں نے انڈسٹری کو خیرباد کہ دیا اور اب ان کا کسی بھی ٹی وی چینل، میوزک ہاؤس اور کسی سے بھی کوئی لینا دینا نہیں، انہوں نے وہ دنیا ہی چھوڑ دی۔
علی نور نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں میوزک کنسرٹس کے دوران جنسی درندہ کہا جانے لگا، یہاں تک کہ انہیں میشا شفیع نے بھی جنسی ہراسانی کرنے والا شخص قرار دیا، جس پر انہیں افسوس ہوا۔
علی نور پر فروری 2022 میں عائشہ بنت راشد نامی صحافی نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں جنسی درندہ قرار دیا تھا۔
بعد ازاں اپریل 2023 میں گلوکارہ ماہا کاظمی نے بھی علی طور پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔
علی نور نے دونوں خواتین کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان اس وقت بھی مانگی تھی جب کہ ماہا کاظمی کو قانونی نوٹس بھی بھجوایا تھا۔
احمد علی بٹ نے اپنے پوڈکاسٹ میں علی نور کی باتوں سے اتفاق کیا تھا، جس پر اب ماہا علی کاظمی نے میزبان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنے کرنے والے شخص کو معصوم قرار دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
ماہا علی کاظمی نے اپنی متعدد انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا کہ احمد علی بٹ کون ہوتے ہیں کسی ہراسانی کے الزامات کے سامنے کرنے والے شخص کو معصوم قرار دینے والے؟
انہوں نے لکھا کہ احمد علی بٹ نے محتسب اعلیٰ سندھ سے پہلے ہی جنسی ہراسانی کا فیصلہ سناتے ہوئے علی نور کو معصوم قرار دیا جو کہ باعث شرم ہے۔
انہوں نے لکھا کہ احمد علی بٹ نے روایتی مردوں والا کام کیا اور اپنے ساتھ مرد کو بچایا اور اس کی غلطیوں کو چھپانے کی کوشش کی۔
ساتھ ہی گلوکارہ نے احمد علی بٹ کے ساتھ جون 2013 میں انسٹاگرام پر کی گئی اپنی گفتگو کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے، جس میں میزبان اور ان کے درمیان مختلف معاملات پر گفتگو ہوئی تھی۔
مذکورہ اسکرین شاٹ میں احمد علی بٹ کی گفتگو میں بعض نامناسب الفاظ کو پڑھا جا سکتا ہے۔
ماہا علی کاظمی نے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کسی کے ساتھ اپنی ذاتی گفتگو کے اسکرین شاٹس شیئر نہیں کرتیں لیکن چوں کہ مذکورہ گفتگو کے اسکرین شاٹ ان کے بیان کو مضبوط کر رہے تھے، اس لیے انہوں نے شیئر کیے۔
گلوکارہ نے لکھا کہ احمد علی بٹ جو کہ خود بھی اپنے الفاظ میں سے واضح ہو رہے ہیں کہ وہ کس طرح کے شخص ہیں، کیسے کسی دوسرے شخص کو باکردار ہونے کا سرٹیفکیٹ دے سکتے ہیں؟


مشہور خبریں۔
بھارت اور کینیڈا کے درمیان سیاسی کشیدگی ،وجہ؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: کینیڈا کی جانب سے ایک سینئر بھارتی اہلکار کو ملک
ستمبر
کرم: درجنوں اموات کے بعد حکومتی جرگے کی کوششوں سے فریقین 7 روزہ سیز فائر پر آمادہ
?️ 24 نومبر 2024 کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کئی روز
نومبر
ترکی کی حکمراں جماعت میں زبردست پھوٹ؛عرب میڈیا کی رپورٹ
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکی میں رجب طیب اردگان
مارچ
ٹرائل کورٹ مقدمے کا فیصلہ ایک سال کے اندر کرنے کی پابند، ضابطہ فوجداری ترامیم کابینہ سے منظور
?️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے ضابطہ فوجداری میں ترامیم کی
دسمبر
سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے. بلاول بھٹو
?️ 18 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا
ستمبر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 سابق نیوی افسران کی سزائے موت پر عملدرآمد سے روک دیا
?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 سابق نیوی افسران
جون
فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ مسلح مزاحمت ہے:عمان کے مفتی
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے کہا
جون
اسلام آباد: احتساب عدالت نے اسحٰق ڈار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں طلب کرلیا
?️ 26 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن)
ستمبر