گلوکار ابرار الحق کا اچھے وقت میں دوبارہ سیاست میں آنے کا عندیہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) گلوکار و موسیقار ابرارالحق نے اچھے وقت میں دوبارہ سیاست میں آنے کا عندیہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خاندان کو تکالیف سے بچانے اور اپنے فلاحی منصوبوں کی خاطر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔

ابرار الحق نے مئی 2023 میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل ان کا شمار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متحرک رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کا نام نہیں لیا تھا، تاہم کہا تھا کہ وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں اور انہوں نے کسی دوسری جماعت میں جانے کا بھی اعلان نہیں کیا تھا۔

اب انہوں نے دوبارہ اچھے وقت میں سیاست میں آنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اچھے وقت کے انتظار میں ہیں۔

ابرار الحق نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے گلوکاری سمیت سیاست پر بھی کھل کر بات کی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے پی ٹی آئی میں ہی کیوں شمولیت اختیار کی تھی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں مذکورہ جماعت سے بہتر سیاسی جماعت نظر نہیں آ رہی تھی اور انہیں عمران خان سے اچھا لیڈر کوئی نظر نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا یہ تاثر ٖغلط ہے کہ انہوں نے صعوبتیں برداشت کرنے کے وقت میں پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ صعوبتیں برداشت کرنے سے قبل بھی وہ پی ٹی آئی کے کسی اعلیٰ عہدے پر براجمان نہیں تھے، نہ ہی ان کے پاس صوبائی وزارت تھی اور نہ ہی انہوں نے کسی طرح کی مراعات لیں، جن کے پاس عہدے اور مراعات تھیں، ان کے لیے یہ کہنا درست ہے کہ انہوں نے مشکل وقت میں پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑا، ان کے لیے ایسی بات کہنا درست نہیں۔

ابرار الحق کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف پی ٹی آئی کے بہت سارے لوگوں نے بہت ساری غلط باتیں کیں اور اگر عمران خان جیل سے باہر ہوتے تو وہ ان سب کے ان پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے، کیوں کہ انہیں ان کی قربانیوں کا علم ہے۔

گلوکار نے کہا کہ اگر وہ سیاست نہ چھوڑتے اور صعوبتیں برداشت کرتے، جیل جاتے تو ان کا سیاسی کیریئر عروج پر ہوتا لیکن انہوں نے حکمت اور سمجھداری سے کام لیا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے صرف اپنی ذات نہیں بلکہ اپنے فلاحی ادارے ’سہارا‘ کو بچانے اور اہل خانہ کو مشکلات اور صعوبتوں سے بچانے کے لیے سیاست سے علیحدگی اختیار کی۔

ابرار الحق کے مطابق بہت ساری ایسی باتیں ہیں، جن کا صرف انہیں اور خدا کو علم ہے، لوگوں کو کچھ پتا نہیں، انہوں نے صعوبتیں برداشت نہ کرنے اور سیاست چھوڑنے کا فیصلہ حکمت اور سمجھداری سے کیا۔

ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کچھ وقت کے لیے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا، وہ اچھے وقت کے منتظر ہیں، ان کا فیصلہ خدا پر ہے۔

ابراالحق نے دوبارہ بھی سیاست میں آنے کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اچھے وقت کے انتظار میں ہیں۔

مشہور خبریں۔

یورپ کا طلاق کی شرح میں ریکارڈ قائم

?️ 1 جون 2022سچ خبریں:یورپی یونین میں شادی کی شرح گزشتہ 56 سالوں میں 8

بڑی امریکی فضائی کمپنیوں کی ویب سائٹس اوٹ آف ریچ

?️ 17 جون 2021سچ خبریں:اطلاعات کے مطابق بڑی امریکی فضائی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ کچھ

ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 101 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا

?️ 1 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی ٹیکس کلیکشن کا شارٹ

سپریم کورٹ کے آئین کو ’ری رائیٹ‘ کرنے سے موجودہ بحران پیدا ہوا: مریم نواز

?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے

گولی کیوں چلائی؟ وہ کہتے ہیں وفاقی حکومت کے ماتحت آتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے

توشہ خانہ کیس میں عمران خان، بشری بی بی کی سزا معطل، رہائی کا حکم

?️ 1 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

?️ 3 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا

ٹرمپ کا امریکہ کی خطرناک ترین رسوائی کے بارے میں تحقیقات کا حکم

?️ 6 جون 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم دیا ہے کہ سابق صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے