?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف کامیڈین و اداکار شکیل صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارت میں کپل شرما طرز کا ایک شو کرنے جا رہے تھے، لیکن پاک بھارت کشیدہ حالات کے باعث منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔
شکیل صدیقی نے حال ہی میں وکی خان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
شکیل صدیقی نے بتایا کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین معین اختر اور کامیڈین عمر شریف عظیم انسان تھے، وہ ان کی آنکھیں تھے اور ان دونوں سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ عمر شریف کے ساتھ اتنا وقت گزارتے تھے کہ اگر یہ کہا جائے کہ عمر شریف اپنی اہلیہ کے ساتھ وقت گزارنے کے بجائے ان کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے تھے تو غلط نہ ہوگا، کیونکہ وہ روزانہ بارہ بارہ گھنٹے ساتھ کام کرتے تھے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کامیڈین کپل شرما نے بڑا رسک لیا ہے، کیونکہ اپنے نام سے کوئی شو کرنا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے، اگر شو کامیاب نہ ہو تو انسان کا ذاتی نام بھی متاثر ہوتا ہے۔
شکیل صدیقی نے کہا کہ وہ کبھی ایسا رسک نہیں لے سکتے، تاہم 2008 میں بھارت میں ان کا ایک شو ’میڈ اِن چائنا شکیل صدیقی‘ شروع ہونے والا تھا، جس کا سیٹ بھی تیار تھا لیکن پاکستان اور بھارت کے حالات خراب ہونے کے باعث انہیں واپس پاکستان آنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ کپل شرما واقعی ایک باصلاحیت فنکار ہیں، اگر ان میں صلاحیت نہ ہوتی تو وہ آج اس مقام پر نہ ہوتے۔
یاد رہے کہ 2008 میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات اس وقت شدید کشیدہ ہو گئے تھے، جب نومبر میں ممبئی میں دہشت گرد حملے ہوئے، جنہیں ’26/11 حملے‘ کہا جاتا ہے۔
ان حملوں میں 170 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور بھارت نے الزام عائد کیا کہ حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے تھا۔
بعدازاں پاکستان نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ حملہ آور پاکستانی تھے، تاہم واضح کیا گیا کہ ریاست کا ان حملوں سے کوئی تعلق نہیں اور پاکستان میں ان حملہ آوروں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی گئی تھی۔
اس واقعے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات شدید متاثر ہوئے اور متعدد منصوبے معطل کر دیے گئے۔


مشہور خبریں۔
میکسیکو کے 43 طالب علموں کے قتل کیس کے ملزم کون ہیں؟
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار Yediot Aharonot نے اعلان کیا ہے کہ میکسیکو میں
جولائی
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں واقع
مئی
امریکہ کی بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی کوشش
?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھارت اور پاکستان کے وزرائے
اپریل
وزیر اعظم نے آئندہ 10 سال میں 10 ڈیم بنانے کا وعدہ دے دیا
?️ 8 دسمبر 2021پشاور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگلے 10
دسمبر
سوڈان میں بغاوت کی شکست
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: سوڈان جس میں 97 فیصد مسلم آبادی ہے اور حال
نومبر
آزادی صحافت پر حملہ قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمٰن نے پیکا ایکٹ کی مخالفت کردی
?️ 26 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پیکا ایکٹ
جنوری
بغداد میں عرب سربراہی اجلاس کے حتمی بیان میں ایران امریکہ مذاکرات کی حمایت پر زور دیا گیا ہے
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: بغداد اجلاس کے آخری بیان میں عرب رہنماؤں نے مسئلہ
مئی
غزہ میں ریڈ کراس ہیڈ کوارٹر کے سامنے فلسطینی قیدیوں کے اہل خانہ کا احتجاجی اجتماع
?️ 27 اپریل 2026سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے اہل خانہ نے غزہ میں ریڈ کراس
اپریل