کون سی خواتین ’فرشی شلوار‘ پہن سکتی ہیں، ماریہ بی نے بتا دیا

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بننے والی ’فرشی شلوار‘ کے فیشن پر وضاحتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی جسامت اور جسمانی خدوخال دیکھتے ہوئے فیشن کا انتخاب کریں۔

ماریہ بی نے مختصر ویڈیو میں پہلے سوال کیا کہ ’فرشی شلوار‘ کیا ہے اور کیا اسے ہر خاتون پہن سکتی ہیں؟

ویڈیو میں خود ہی ماریہ بی نے واضح کیا کہ ان کی نظر میں ’فرشی شلوار‘ کس طرح کی جسامت رکھنے والی خواتین کے لیے بہترین آپشن ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی عمر 45 سال سے زائد ہے، اس لیے ’فرشی شلوار‘ ان پر اچھی نہیں لگے گی، البتہ ان کی بیٹی 20 سال کی ہیں، ان پر شلوار اچھی لگے گی۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ فیشن اور لباس کا انتخاب کرنے سے قبل ہر خاتون کو اپنی جسامت اور جسمانی خدوخال کو نظر میں رکھنا چاہیے۔

ان کے مطابق چھوٹے قد اور بھاری بھر کم خواتین پر بھی ’فرشی شلوار‘ اچھی نہیں لگے گی۔ ماریہ بی کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہر فیشن ہر کسی کے لیے نہیں ہوتا، ہر کسی کو اپنی شخصیت، اپنی جسامت،عمر اور خدوخال دیکھ کر فیشن کو اپنانا چاہیے۔

ان کی بات سے زیادہ تر افراد نے اتفاق کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ واقعی ہر لباس اور فیشن ہر کسی کے لیے نہیں ہوتا۔

ان سے قبل فہد مصطفیٰ بھی اپنے رمضان شو میں ’فرشی شلوار‘ کے ٹرینڈ پر بات کر چکے تھے۔

فہد مصطفیٰ 14 مارچ کو نشر ہونے والے اپنے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں فرشی شلوار پہن کر بھی آگئے اور انہوں نے گیم شو میں شریک مہمانوں اداکار اعجاز اسلم اور شعیب ملک سے بھی پوچھا کہ وہ فرشی شلوار کیوں نہیں پہن کر آئے؟

فہد مصطفیٰ نے فرشی شلوار دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ شلوار سے ہوا بھی آتی ہے اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

اس سے قبل چند دن پہلے فہد مصطفیٰ نے اسی گیم شو میں شائستہ لودھی سے پوچھا تھا کہ یہ ’فرشی شلوار‘ کیاہے؟ جس پر انہوں نے انہیں بتایا تھا کہ پرانے زمانے میں بڑے پانچوں والی جو شلواریں ہوتی تھیں، انہیں فرشی شلوار کہا جاتا تھا۔

اور اب ماریہ بی نے واضح کیا ہے کہ ’فرشی شلوار‘ ہر خاتون کے لیے مناسب نہیں، ہر خاتون کو اپنی جسامت اور جسمانی خدوخال دیکھ کر لباس پہننا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

 یمن پر بمباری بھی اور سعودی ولی عہد کا یمن بحران کے سیاسی حل کا مطالبہ بھی

🗓️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک طرف سعودی لڑاکا طیاروں کے یمن پر حملے جاری ہیں

اسرائیل کا کوئی بھی جہاز بحیرہ احمر سے نہیں گزرے گا

🗓️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:مہدی المشاط نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ

سعودی عرب سے امریکی فوج کا انخلا کا منصوبہ؛یمن کا خوف یا ریاض کو سزا؟

🗓️ 10 ستمبر 2021سچ خبریں:ایک یمنی نیوز سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ سعودی

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

🗓️ 18 فروری 2022سان فرانسسکو(سچ خبریں) امریکی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ونڈوز پلیٹ

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی شام کی عرب ماحول میں واپسی کی درخواست

🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں: بغداد میں عرب پارلیمنٹ کی یونین کی 34ویں کانفرنس کا

صیہونی ایٹمی پلانٹ کے قریب دھماکہ

🗓️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:مقامی ذرائع نے مقبوضہ جنوبی فلسطین میں واقع صیہونی ڈیمونا ایٹمی

آزاد کشمیر: پاکستان تحریک انصاف ’فلور کراسنگ‘ قانون کو چیلنج کرے گی

🗓️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں منگل اور جمعرات کو ملاقات بحال کردی

🗓️ 24 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے