’ کردار’ کو بنیاد بناکر شخصیت کا اندازہ لگانا غلط ہے، گوہر رشید

?️

کراچی: (سچ خبریں) مرزا گوہر رشید کا شمار پاکستان کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ ان دنوں اپنی شادی کی خبروں کے حوالے سے مرکز توجہ بنے ہوئے ہیں، گزشتہ دنوں انہوں نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے زندگی کی سب سے بڑی خواہش سے متعلق راز پر سے پردہ اٹھایا۔

کچھ عرصہ قبل معروف اداکار گوہر رشید نے ’جیو نیوز‘ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے زندگی کے اہداف اور منفی کردار نبھانے میں پیش آنی والی مشکلات پر بھی بات کی۔

مولاجٹ میں ’ماکھا نٹ‘ کے کردار کے حوالے سے اداکار نے انکشاف کیا کہ فلم میں سب سے بھاری کپڑے ان ہی کے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بھاری لباس کی وجہ میرے منفی کردار کا تقاضا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مولا جٹ میں جو لباس انہوں نے پہنا تھا اس پر لوہے سے کام کیا گیا تھا، جس میں اداکاری کرنا ایک بڑا چیلنج تھا۔

گوہر رشید نے بتایا کہ سب سے زیادہ مہنگا لباس انہی کا تھا، جسے معروف پاکستانی ڈیزائنر فہد حسین نے ڈیزائن کیا تھا۔

انہوں نے سیٹ پر پھیلائی جانے والی افواہوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوٹنگ کے دوران کو اسٹار کے بار بار واش روم جانے سے تنگ آکر افواہ پھیلا دی تھی کہ واش روم میں اثرات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افواہ پھیلانے کا یہ فائدہ ہوا کہ پھر لوگوں نے واش روم جانا کم کردیا اور کام جلدی مکمل ہوگیا۔

اداکار نے بتایا کہ میں نے دوست کے گھر کام کرنے والے گارڈ سے متاثر ہوکر سندھی کردار نبھایا۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ ایک روز اپنے دوست کے گھر گئے تو وہاں ڈیوٹی پر مامور سندھی گارڈ کے انداز گفتگو سے انہیں سندھی کردار ادا کرنے میں مدد لی۔

گوہر رشید نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کرداروں کو بنیاد بنا کر ان کی شخصیت کے حوالے سے تاثر قائم نہیں کیا کریں۔

منفی کرداروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اداکار ہوں، جو کردار ملے اسے بھرپور انداز میں نبھانے کی کوشش کرتا ہوں، تاہم اسے بنیاد بناکر میرے مزاج کا اندازہ نہیں لگانا چاہیے۔

انہوں نے انڈسٹری میں بننے والے ڈراموں میں یکسانیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے یہاں کہانیوں میں اس قدر یکسانیت ہوتی ہے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی ایک ہی طرز کے کردار نبھانے پڑتے ہیں۔

زندگی کے مقصد پر بات کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا کوئی خاص مقصد نہیں ہے، ایک وقت تھا جب میں زندگی کے مقاصد اور اہداف سے متعلق بہت سوچتا تھا، بڑے منصوبے بھی بنائے تھے، تاہم وقت کے ساتھ یہ سیکھ لیا ہے کہ جب میرے ہاتھ میں کچھ ہے ہی نہیں، ہر کام اللہ کی رضا سے ہوتا ہے تو میں نے اس کی رضا میں راضی رہنا سیکھ لیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو اللہ کی رضا میں راضی رہتا ہے وہ انسان کبھی مایوس اور ناخوش نہیں رہتا۔

انہوں نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہر ظلم کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے اور اپنا دفاع یقینی بنانا چاہیے۔

گوہر رشید نے ڈراموں میں خواتین پر دکھائے جانے والی ظلم و ستم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں اس کلچر کے سخت خلاف ہوں، جو بدقسمتی سے ہمارے ڈراموں کا حصہ بن چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے 

?️ 4 جنوری 2026 جنگ بندی کے باوجود فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے

1948 کی جنگ کے بعد سے صیہونیوں کے لیے سب سے خطرناک شکست

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی قومی سلامتی کے سابق وزیر نے اعتراف کیا کہ

آبنائے ہرمز ایران کا ایٹمی ہتھیار ہے: سابق بھارتی سفارتکار

?️ 17 جولائی 2026سچ خبریں:سابق بھارتی سفارتکار راجیو سیکری نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ

پیپلزپارٹی ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر کی حمایت کرتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

?️ 9 ستمبر 2025سکھر (سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ

خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں آپریشن کی حامی نہیں، علی امین گنڈاپور کا پشاور میں جلسے سے خطاب

?️ 28 ستمبر 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے

اسرائیل طاقت کے بل پر فلسطین کی حقیقت تبدیل کر رہا ہے؛ اقوام متحدہ میں عرب گروپ کا انتباہ

?️ 5 جون 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ میں عرب گروپ نے کہا ہے کہ اسرائیل طاقت

آدھے امریکی نوجوان سائبر ہراسانی کا شکار

?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق

پاکستان کی آبی منصوبے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کو 30 کروڑ ڈالر کی درخواست

?️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے کرم تنگی انٹیگریٹڈ واٹر ریسوس ڈیولپمنٹ منصوبے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے