?️
کراچی: (سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی خون آلود سیاست اور ماضی میں شہر کی بے امنی اور دہشت گردی پر بنائی گئی کرائم تھرلر فلم ’مداری‘ کو بڑی عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
پروڈیوسر، ہدایت کار اور لکھاری سراج اس سالکن کی کرائم تھرلر فلم کا شائقین کو کافی وقت سے انتطار تھا اور عید الفطر کے موقع پر اس کا ٹریلر جاری کرکے اسے بڑی عید پر سینماؤں کی زینت بنانے کی تصدیق کی گئی۔
فلم مداری کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی تقریبا تمام کاسٹ ابھرتے ہوئے فنکاروں پر مشتمل ہے جو بڑے پردے اتنا زیادہ کام نہیں کر پائے، تاہم ان کے پاس تھیٹر میں کام کا وسیع تجربہ ہے۔
فلم کی کہانی کراچی کے 2008 اور 2010 کے حالات کے گرد گھومتی ہے اور خصوصی طور پر فلم میں اس وقت کی خون آلود سیاست کو دکھایا گیا ہے۔
فلم کی کہانی حقیقی نہیں ہے، تاہم ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ کہانی کو کراچی کی حقیقت دیکھ کر لکھا گیا۔
جاری کیے گئے ٹریلر سے فلم مداری کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ اس میں خون آلود سیاست، انتقام اور عام افراد کے جرائم کی دنیا میں داخل ہونے کو دکھایا جائے گا۔
فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جن کے والد غلطی سے سیاست میں آجاتے ہیں اور بعد ازاں انہیں قتل کردیا جاتا ہے۔
ٹریلر میں والد کے قتل کے بعد نوجوان کو اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے یا پھر سیاسی کشیدگی کو بھلا کر نئی زندگی گزارنے کی کشمش میں دکھایا گیا ہے۔
ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں شائقین کو خوب جرائم، مار دھاڑ اور سیاسی کشیدگی دیکھنے کو ملے گی۔
فلم کی عکس بندی کراچی کے اولڈ ایریاز میں کی گئی ہے اور اس میں شہر کی تاریخی اور خستہ حال عمارتیں بھی دکھائی گئی ہیں۔
فلم کی مرکزی کاسٹ میں عباد عالم شیر، پارس مسرور اور حمید صدیق شامل ہیں، تاہم اس میں تھیٹر کے دیگر اداکار بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔
فلم کی کہانی سراج اس سالکن اور علی رضوی نے لکھی ہے جب کہ سراج اس سالکن نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں اوروہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔
فلم کو اس کی نئی کاسٹ کی وجہ سے کافی سراہا جا رہا ہے اور مبصرین کا خیال ہے کہ فلم شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب جائے گی، کیوں کہ پہلی بار جدید سینما کی تاریخ میں کراچی کے جرائم پر فلم بنائی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
انتخابی قوانین میں مجوزہ تبدیلیوں کا جائزہ لینے کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انتخابی قوانین میں الیکشن
اپریل
پاکستان اپنی غلطیوں کی سزا بھگت رہا ہے:مریم نواز
?️ 23 جنوری 2021پاکستان اپنی غلطیوں کی سزا بھگت رہا ہے:مریم نواز لاہور(سچ خبریں) مسلم
ترکی کے بلدیاتی انتخابات میں اردگان کو بھاری شکست کیسے ہوئی؟
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: بلدیاتی انتخابات میں اردگان کے اتحادی ایسے حالات میں ہار
اپریل
امریکی قانون سازوں کی فلسطینی تنطیموں کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی قانون سازوں کے ایک گروپ نے اس ملک کے وزیر
جولائی
تل ابیب کو جنوب لبنان میں صیہونی فوجیوں کی اسیری کا خدشہ
?️ 24 جون 2026سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز ویب سائٹ واللا نے ایک سیکیورٹی ذرائع
جون
کسی بھی ملک میں ایران کی تیل برآمدات کو مسدود کرنے کی صلاحیت نہیں ہے
?️ 27 اپریل 2026سچ خبریں: مجمع تشخیص مصلحت نظام کے رکن نے لکھا: کوئی بھی
اپریل
حزب اللہ کی تفصیلی کارروائیوں سے صہیونی دشمن پریشان
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سرکاری ترجمان محمد عبدالسلام نے
جنوری
فروری میں مودی اور ٹرمپ کی ملاقات
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: بھارت اور امریکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی
جنوری