کراچی آرٹس کونسل کا 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان

?️

کراچی: (سچ خبریں) کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان نے رواں سال بھی 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ورلڈ کلچر فیسٹول 2025 کا آغاز 30 اکتوبر سے ہوگا جو 7 دسمبر تک جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول میں دنیا بھر کے 102 ممالک سے تعلق رکھنے والے 800 سے زائد فنکار شرکت کریں گے۔

ان کے مطابق فیسٹیول چار مہینے قبل ہونا تھا لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی، یوم آزادی کی تقریبات اور مون سون بارشوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔

تفصیلات دیتے ہوئے محمد احمد شاہ نے بتایا کہ گزشتہ سال یہ پروگرام 38 روز تک چلا اور 44 ممالک کے فنکاروں کو پاکستان لایا گیا، اسی طرز پر اس سال 102 ممالک سے دنیا کے ہر خطے سے فنکاروں کو مدعو کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیسٹیول 30 اکتوبر سے شروع ہوگا، جس میں 31 افریقی، 30 ایشیائی، 26 یورپی اور باقی ممالک کے فنکار شرکت کریں گے، یہ ایک تاریخی تقریب ہوگی۔

گزشتہ سال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی 78 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ثقافتی میلہ تھا، جس کے لیے سندھ حکومت نے تعاون کیا۔

محمد احم شاہ نے بتایا کہ اس بار 20 ممالک کے مصور اور مجسمہ ساز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے جبکہ فلموں، موسیقی، تھیٹر اور رقص کو بھی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔

فیسٹیول میں بھارت کے فنکاروں کی شرکت کے سوال پر محمد احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل کا ارادہ تھا کہ بھارتی فنکاروں کو مدعو کیا جائے، اس وقت تک بھارت نے پاکستان پر حملہ نہیں کیا تھا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک وقت آئے گا جب بھارت کے فنکار یہاں پرفارم کریں گے لیکن اس کے لیے بھارتی حکومت کو سبق سیکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر نامزد استاد راحت فتح علی خان نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، اس لیے وہ اس تقریب سے وابستہ ہونے کے مستحق ہیں، وہ تہوار کے آخری دن یعنی 7 دسمبر کو پرفارم کریں گے۔

اس موقع پر راحت فتح علی خان نے کہا کہ وہ اس فیسٹیول کا حصہ بننے کو اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں اور اس کے لیے سندھ حکومت اور آرٹس کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ شام میں رکنے کا خواہاں؛ دہشت گردی کے خلاف جنگ محض ایک بہانہ 

?️ 6 جون 2025سچ خبریں: امریکی میگزین دی انٹرسیپٹ نے ایک مضمون شائع کیا ہے جس

بن سلمان کے آرامکو کے حصص بیچنے کے فیصلے کے بعد سعودی اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ

?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد کی جانب سے آرامکو کے 4 فیصد شیئرز

معمر قذافی زندہ ہیں:لیبیا کے ایک افسر کا دعویٰ

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:لیبیا کے معزول رہنما معمر قذافی کے ایک افسر نے دعویٰ

ریاستہائے متحدہ میں بچوں کی درد کش دواوں کا راشن

?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:   ریاستہائے متحدہ میں دو بڑے دوا بنانے والے اداروں کی

جاپان نے 57 شخصیات اور 6 روسی کمپنیوں پر پابندیاں لگائیں

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:   یوکرین کی موجودہ صورتحال کے بہانے جاپانی حکام نے روسی

کسی بھی یورپی ملک کی شہریت حاصل کرنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: اگر آپ کسی خوبصورت یورپی ملک کی شہریت حاصل کرنا

بھارت کے مشہور صحافی اور اینکر روہت سردانا کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے

?️ 1 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت کے مشہور صحافی اور اینکر روہت سردانا

قاہرہ نے تل ابیب سے مصری فوجیوں کی اجتماعی قبر کے بارے میں وضاحت کا مطالبہ کیا

?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں:    مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اسرائیلی وزیر اعظم یائر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے