کترینہ کیف، وکی کوشل ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے

کترینہ کیف، وکی کوشل ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے

?️

ممبئی (سچ خبریں) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی دسمبر کے پہلے ہفتے ہیں راجستھان کے علاقے مدھو پور میں ہوگی تاہم  روایتی انداز میں شادی کرنے سے ایک ہفتہ پہلے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے۔ابھی تک شادی سے متعلق کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل جوکہ اگلے ماہ راجھستان میں شادی کرنے والے ہیں، اپنی شادی کی روایتی تقریبات شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق ابھی تک شادی کے بارے میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی ابھی تک کوئی دعوت نامہ سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ اس جوڑی کی جانب سے میڈیا کو اپنی شادی سےحتی الامکان دور رکھا جارہا ہے۔ جبکہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ’روکے‘ کی رسم دیوالی کے موقع پر ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دیوالی کے موقع پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کے روکے کی تقریب کا انعقاد ہدایتکار کبیرخان کے گھر پر ہوا تھا۔ یہ تقریب سادگی سے منعقد کی گئی تھی جس میں صرف خاندان کے افراد نے ہی شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شاہی شادی دسمبر کے پہلے ہفتے میں راجستھان کے علاقے اوائے مدھو پور کے سکس سینسز فورٹ برواڑا میں ہوگی جبکہ اداکارہ کا عروسی لباس مشہور فیشن ڈیزائنر سابیا ساچی نے ڈیزائن کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا امریکہ فلسطینی بچوں کے قتل عام میں شریک نہیں؟

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سربراہ نے ایک تقریر میں امریکی صدر

امریکہ کب تک صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کو چھپائے گا؟

?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے ہاتھوں غزہ کے عوام کے قتل

شام کے خلاف پابندیوں نے تباہی کو مزید بڑھا دیا ہے: فیصل مقداد

?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ایک انٹرویو میں کہا

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی ایمرجنسی بند کرنے کا اعلان

?️ 28 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کی

یمن جنگ بندی کی کتنی بار خلاف ورزی کی گئی؟

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:یمن کی عارضی جنگ بندی کے اختتام پر صنعا میں ایک

ترکی میں انتخابات 14 مئی کو ہوں گے: اردوغان

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اعلان کیا ہے کہ

عرفان خان کو لگتا تھا کہ میں انہیں چھوڑ دوں گی: سوتا پاسکدار

?️ 7 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان کی 55 ویں سالگرہ

پروسیجر ایکٹ کیس: چیف جسٹس اور جسٹس منیب کے درمیان سماعت میں نوک جھونک

?️ 10 اکتوبر 2023اسلا آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے