کامیڈین اداکار عمر شریف کی شادیوں کی داستان

کامیڈین اداکار عمر شریف کی شادیوں کی داستان

?️

کراچی (سچ خبریں) ٹی وی اور اسٹیج شو کی دنیا پر راج کرنے والے اور کامیڈی کنگ کا خطاب پانے والے پاکستان کے نامور فنکار عمر شریف حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے اور اپنی 3 شادیوں سے متعلق گفتگو کی، عمر شریف کا کہنا تھا کہ بیویوں کو ماں بننا سخت ناپسند ہے اگر ان کے بس میں ہوتا تو شادیوں کا سسٹم ہی ختم کروا دیتے۔

عمر شریف نے بتایا کہ انھوں نے پہلی شادی دیبا سے کیریئر میں کامیاب ہونے کے بعد کی۔ ‘شادی سے قبل میں اہلیہ دیبا کو پسند کرتا تھا لیکن دیبا سے شادی امی نے اپنی پسند سے کروائی ، دیبا میری پڑوسن تھی اور ہمارے گھر روز ان کا ان آنا جانا تھا۔

عمر شریف کا کہنا تھا کہ ان کی دوسری شادی ڈرامہ آرٹسٹ شکیلہ سے ہوئی اور لڑائی جھگڑوں کے سبب شادی صرف 3 سال چل سکی۔عمر شریف کے مطابق شکیلہ سے علیحدگی قسمت میں لکھی تھی لیکن وہ بھی اچھی خاتون ہیں۔اداکار کے مطابق ان کی تیسری شادی  اسٹیج اداکارہ زرین  غزل سے ہوئی جو انہیں اچھی لگیں اور ان سے شادی کر لی۔عمر شریف کا کہنا ہے کہ  زرین ایک بہت سلیقہ مند اور عقلمند خاتون ہیں۔

واضح رہے کہ عمر شریف کی اداکاری سے بے ساختہ قہقہوں کا طوفان سا آجاتا ہے، ٹی وی، اسٹیج ایکٹر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف، پروڈیوسر یہ تمام صلاحیتیں عمر شریف کی شخصیت کی پہچان ہیں۔ ساتھی فنکار کہتے ہیں عمر شریف اپنی ذات میں انجمن ہیں، جن سے تمام کامیڈینز نے سیکھا ہے۔ اسٹیج و تھیٹر کی تاریخ عمر شریف کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے۔ نامور فنکار نے اپنی اداکاری کے ذریعے نہ صرف ملک میں بلکہ بھارت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ کے خلاف نسل کشی میں سمجھوتہ کرنے والوں کا اہم کردار / ایک نئے "عرب نقبہ” کے بارے میں انتباہ

?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: عربی زبان کے ایک مصنف نے اپنے ایک مضمون میں

عمران خان کا چیف جسٹس کو خط،حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں

?️ 18 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان

خیبرپختونخوا: ضلع ٹانک میں مسلح افراد کا پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید

?️ 12 نومبر 2023خیبرپختونخوا : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کڑی شاہ

کراچی کی مخدوش عمارتیں گرانے کیلئے فوری وسائل دستیاب نہیں۔ وزیر بلدیات

?️ 18 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ

صیہونیوں کے ہاتھوں مسجد الاقصی کے امام گرفتار

?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں یروشلم

صیہونی وزیر جنگ کی فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے ساتھ ملاقات

?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ سے رام اللہ

کالعدم ٹی ٹی پی اب بھی پاکستان میں حملوں کیلئے افغانستان کی سر زمین استعمال کررہی ہے، خواجہ آصف

?️ 11 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے

اسلام آباد: مذاکراتی میز پر ایران کی خاموش فتح

?️ 12 اپریل 2026سچ خبریں:  ڈاکٹر عبدالرضا عالمی نے اسلام آباد میں ایران اور امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے