?️
کراچی: (سچ خبریں) ڈراما ’کیس نمبر 9‘ کی حالیہ قسط کے یوٹیوب ورژن سے ایک اہم سین حذف کر دیا گیا ہے، جس میں 26ویں آئینی ترمیم اور جسٹس منصور علی شاہ کا حوالہ شامل تھا۔
جیو انٹرٹینمنٹ کا حساس موضوع پر بنایا گیا ڈراما ’کیس نمبر 9‘ اپنی منفرد کہانی اور عمدہ اداکاری کی وجہ سے ناظرین میں کافی مقبول ہے۔
یہ ڈراما ایک عورت کی انصاف کے لیے جدوجہد کی مؤثر عکاسی کرتا ہے اور اس کی قسط نمبر 17 کے یوٹیوب ورژن سے ایک اہم سین حذف ہونے کے بعد مزید موضوعِ بحث بن گیا ہے، جس میں 26ویں آئینی ترمیم اور جسٹس منصور علی شاہ کا حوالہ شامل تھا۔
حذف کی گئی لائن آمنہ شیخ کے کردار بینش نے کہی تھی، جو صبا قمر کے کردار سحر کی وکیل ہے۔
عدالت میں جب فیصل قریشی کا کردار گواہی دے رہا ہوتا ہے تو وہ سحر کے مطلقہ ہونے اور کنواری نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے اس کے کردار پر سوال اٹھانے کی کوشش کرتا ہے، اس کے جواب میں بینش ایک مضبوط دلائل پر مبنی مؤثر گفتگو کرتی ہے اور جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلوں سے حوالہ دیتی ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ اور ان کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے وہ کہتی ہے کہ اگر 26ویں آئینی ترمیم پاس نہ ہوتی اور ان کے راستے میں رکاوٹ نہ بنتی، تو وہ آج اس ملک کے چیف جسٹس ہوتے۔
جواب میں مخالف وکیل مرزا غالب کا ایک شعر پڑھ کر کہتا ہے کہ پارلیمنٹ ملک کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے اور اسی نے 26ویں ترمیم منظور کی ہے۔
وہ ناظرین جنہوں نے بدھ کی شب یہ قسط دیکھی، جن میں ڈان امیجز کی ٹیم کے ارکان بھی شامل تھے، انہوں نے یہ منظر دیکھا، لیکن جمعرات کی صبح تک چینل کے آفیشل یوٹیوب اپ لوڈ سے یہ حصہ ہٹا دیا گیا تھا۔
تاہم، ڈرامے کے رائٹر اور صحافی شاہ زیب خانزادہ نے اس سین کے غیر حذف شدہ حصے کا کلپ ایکس پوسٹ میں شیئر کیا۔
جو لوگ واقف نہیں، ان کے لیے بتاتے چلیں کہ 26ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے 20 اکتوبر 2024 کو منظور کی، جس نے سپریم کورٹ کے سو موٹو اختیارات واپس لے لیے، چیف جسٹس آف پاکستان کی مدتِ ملازمت تین سال مقرر کی اور وزیراعظم کو اختیار دیا کہ وہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججوں میں سے کسی ایک کو چیف جسٹس نامزد کرے۔
اس سے قبل چیف جسٹس خودبخود سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہوتے تھے۔
26ویں ترمیم کو پی ٹی آئی اور قانونی ماہرین نے اس کوشش کے طور پر تنقید کا نشانہ بنایا کہ اس کے ذریعے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کو چیف جسٹس بننے سے روکا گیا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے گزشتہ ہفتے متنازع 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ سے استعفیٰ دے دیا۔
’کیس نمبر 9‘ کو پاکستان میں ریپ سے متاثرہ خواتین کے انصاف کے حصول میں درپیش مسائل کی بے باکی سے تصویرکشی پر بہت سراہا جارہا ہے۔
گزشتہ روز نشر کی گئی قسط میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلوں کا حوالہ شامل کیے جانے کو خاص طور پر تعریف ملی، خاص طور پر جسٹس عائشہ ملک کی رائے کہ کسی خاتون کے سابقہ تعلقات کا اس کے کردار یا ریپ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔


مشہور خبریں۔
پورٹ لینڈرز ٹرمپ کی فوجی مہم کا مذاق اڑاتے ہیں
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی ریاست اوریگون کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر
ستمبر
برکس رہنماؤں کی 7 تجاویز
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں:برکس کے رکن ممالک کے رہنماؤں کی تقریر کے بعد ایک
اگست
حکومت کو قومی اسمبلی میں سبکی، اپوزیشن نے انکم ٹیکس ترمیمی بل کی منظوری روک دی
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں جمعرات کو حکومت کو اس
مئی
ملک میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا
?️ 8 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ملک میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔ تفصیلات
اپریل
وزارت عظمی کے امیدوار شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی منظور
?️ 2 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت عظمی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی
مارچ
26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی ڈھانچہ تباہ ہو چکا.
?️ 21 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ
جولائی
داعش میں بھرتی کرنے کے الزام میں ایک امریکی کے خلاف جرم کا اعلان
?️ 27 اگست 2022سچ خبریں: ریاست نیو میکسیکو کے شہر البوکرک میں رہنے والے
اگست
مغرب کبھی بھی جنرل سلیمانی کو ذہنوں سے نہیں نکال سکے گا: اٹلی میڈیا
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:خدا، آئیڈیل اور لینڈ دی کمانڈر ان دی شیڈو کے عنوان
اپریل