پرینیتی چوپڑا کا  ٹیلینٹ شو کی ٹیم پر برہمی کا اظہار

پرینیتی چوپڑا کا  ٹیلینٹ شو کی ٹیم پر برہمی کا اظہار

🗓️

ممبئی (سچ خبریں) معروف بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنا نام ٹیلینٹ شو سے منسلک کرنے اور اداکارہ کو شو کی جیوری کا حصّہ بتانے پر ٹیلینٹ شو کی ٹیم پر  برہمی کا اظہار کیا ہے۔یہ انتہائی شرمندگی کی بات ہےان کا کہنا تھا کہ وہ  کسی بھی طرح سے اس شو سے وابستہ نہیں ہیں۔

پرینیتی چوپڑا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کڈز ٹیلنٹ شو کے ایک حزف شدہ ٹوئٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے ہیں، جس میں اداکارہ کو شو کی ٹیم کی جانب سے بطور جج  شو سے منسلک ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’یہ انتہائی شرمندگی کی بات ہے! انہوں نے لکھا کہ’وہ  کسی بھی طرح سے اس شو سے وابستہ نہیں ہیں‘۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ’گزارش ہے کہ برائے مہربانی ان کا نام ہٹا دیں، بچوں اور ان کے والدین کا اس طرح فائدہ نہ اٹھائیں‘۔

کڈز شو کی ٹیم کی جانب سے پرینیتی چوپڑا کے اس ٹوئٹ کا جواب دیا گیا کہ ’ ہم آپ کے مینیجر کے ساتھ پچھلے 3 مہینوں سے رابطے میں ہیں، آپ نے بتایا ہے کہ آپ ہمارے ساتھ کام کرکےخوش ہیں اور ہم سے ملنا چاہتی ہیں اور ہم 19 دسمبر 2022 کے بعد آپ سے ملنے کا ارادہ کر رہے ہیں‘۔

جس کے بعد ایک شخص نے پیج کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’تو اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ کو ای میل کرتے ہیں اور کال کرتے ہیں لیکن آپ اس کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کرتے، پھر بھی وہ یہ کہہ سکتا ہے کہ آپ اس سے وابستہ ہیں؟ کیا یہ بے وقوفانہ بات نہیں ہے؟‘

مشہور خبریں۔

2023 میں اسرائیل سے ریورس مائیگریشن کا سب سے زیادہ ریکارڈ

🗓️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے شماریاتی مرکز کا حوالہ دیتے ہوئے واللا نیوز

امارات کا اسرائیل سے اسلحہ سازی کا ایک بڑا معاملہ

🗓️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے اعلان کیا کہ اسرائیلی

امریکی سینیٹر کا سعودی حکام کے ساتھ سخت سلوک کرنے کا مطالبہ

🗓️ 21 اگست 2021سچ خبریں:ایک سینئر امریکی سینیٹر نے سعودی حکام کے خلاف سخت سلوک

صہیونیوں کے لیے بلیک سنیچر کے ڈراؤنے خواب کی تکرار

🗓️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں کے ساتھ

امریکہ اب اسرائیل کو کیا دینے والا ہے؟

🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کے سربراہ نے اسرائیلی حکومت

روس میں 3 روزہ صدارتی انتخابات کا آغاز

🗓️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے 3 روزہ صدارتی انتخابات کا آغاز اہل امیدواروں

چین اور روس نے سلامتی کونسل میں امریکہ کو کیسے جواب دیا؟

🗓️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں

ہمیشہ ماں کی بات ہوتی ہے باپ کی نہیں، مرد کی قربانیوں کو دیکھا ہی نہیں جاتا، نادیہ افگن

🗓️ 9 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ نادیہ افگن نے کہا ہے کہ معاشرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے