کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی نئی آنے والی میگا بجٹ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا آفیشل ٹریلر کو جاری کر دیا گیا ہے۔ٹریلر لانچ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں معروف اداکار فواد خان، جاوید شیخ، میکال ذولفقار، گوہر رشید، عائشہ عمر اور دیگر کئی اداکاروں نے شرکت کی۔
فلم کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شہنیرا اکرم ڈیبیو دے رہے ہیں، جبکہ فلم کے ہدایت کار معروف کمرشل ڈائیریکٹر فیصل قریشی ہیں جنہوں نے سیولر کمپنی کے لئے بے شمار مزاحیہ کمرشلز تخلیق کیے۔
یہ فلم سنہ 2020 میں ریلیز ہونی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی تاہم اب یہ فلم رواں سال عید الفطر پر ریلیز ہوگی۔
فواد خان گزشتہ سال ریلیز ہونے والی سپر ہٹ پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے مقابلے ’منی بیک گارنٹی‘ میں بالکل مختلف کردار ادا کریں گے۔
فلم میں ایک پختون کا کردار ادا کرنے والے پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار کر رہے ہیں۔
منی بیک گارنٹی 7 افراد کی زندگیوں کے گرد گھومتی ہے، یہ فلم نہ صرف پاکستانیوں کے لیے بلکہ پوری دنیا کے لوگوں سے متعلق ہے۔
فلم کے ٹریلر کو دیکھ یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلم کی کہانی ڈکیتی کی واردات پر مبنی ہے، ٹریلر کے ایک ڈائیلاگ ہمارا بینک آپکی عزت سے زیادہ آپ کے پیسے کی حفاظت کرتا ہے، ٹریلر کے آخر میں بھی ایک ڈائیلاگ بولا جاتا ہے کہ ’یہ ڈکیتی ہماری منی بیک گارنٹی ہے‘
فلم کی شوٹنگ بنیادی طور پر پاکستان میں کی گئی تاہم کچھ مناظر تھائی لینڈ میں بھی شوٹ کیے گئے۔
مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف معاہدہ: اسٹاک ایکسچینج میں ایک سیشن میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا تاریخی اضافہ
جولائی
صیہونی حکومت کس طرح بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہے؟
دسمبر
حماس کب سے طوفان الاقصی کی تیاری کر رہی تھی؟ فرانسیسسی اخبار کی زبانی
دسمبر
صیہونی بین الاقوامی تباہی پر آنسو بہانے کے بجائے فلسطین کے خلاف اپنے جرائم کو یاد کریں
اپریل
سعودی شاہ خالد ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ
اپریل
فلسطینی مجاہدین کی صیہونی کار پر فائرنگ
ستمبر
وزیر خزانہ شوکت ترین کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے
جنوری
اپوزیشن سازشیں چھوڑے ، اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھے: فواد چوہدری
نومبر