?️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول فلم ساز ابو علیحہ نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان میں بولی وڈ فلموں کی نمائش پر پابندی پاکستانی حکومت نے نہیں بلکہ بھارتی حکومت نے لگا رکھی ہے۔
ابو علیحہٰ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ملک میں سینما انڈسٹری کی بدحالی پر بات کی۔
فلم ساز کا دعویٰ تھا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش سے متعلق عوام کو سچ نہیں بتایا جاتا اور عوام فلم سازوں سے مطالبہ کر رہا ہوتا ہے کہ بولی وڈ فلموں کی نمائش کی جائے۔
ان کے مطابق پاکستان میں اب جو بھارتی پنجابی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں، ان کے پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹرز بھارتی نہیں ہوتے۔
ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر بھارتی پنجابی فلموں کے پروڈیوسرز و ڈسٹری بیوٹرز برطانوی یا کینیڈا کے ہوتے ہیں، جس وجہ سے ان کی فلمیں پاکستان میں بھی ریلیز ہوتی ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں بولی وڈ فلموں کی نمائش پر پابندی سے متعلق عوام کو سچ نہیں بتایا جاتا، تاہم پوری کاروباری برادری کو علم ہے کہ پابندی پاکستان نے نہیں بھارت نے لگائی۔
ابو علیحہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے یہ پابندی لگائی تھی کہ کوئی بھی پاکستانی وہاں کام نہیں کرے گا، وہاں کی فلموں میں کوئی پاکستانی فنکار کاسٹ نہیں کیا جائے گا اور نہ وہ اپنی فلمیں پاکستان بھیجے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں فلمیں نہ بھجوانے کے اعلان کے بعد ہی حکومت پاکستان نے بولی وڈ فلموں پر پابندی لگائی۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی جب حکومت سے بولی وڈ فلموں سے پابندی ہٹانے کا کہا جاتا ہے تو حکومت تیار ہوتی ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ بھارت اپنی فلمیں دینے کو تیار نہیں۔
فلم ساز کے مطابق پاکستان میں بولی وڈ فلموں کی نمائش نہ ہونے سے عام پاکستانی افراد نے سینما جانا بند کردیا، جس سے سینما انڈسٹری تقریبا ختم ہوگئی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں 2016 سے بھارتی فلموں کی سینما میں نمائش پر پابندی عائد ہے، اس سے قبل بھی ملک میں وقتا بوقتا بولی وڈ فلموں کی نمائش پر پابندی لگتی رہی تھی۔


مشہور خبریں۔
مولانا فضل الرحمان نے سیلاب کے باعث مردان اور دیر کے جلسے منسوخ کردیے
?️ 5 ستمبر 2025ڈی آئی خان (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل
ستمبر
افغان طالبان کا امن معاہدے کے متعلق اہم بیان
?️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات میں تیزی
جولائی
شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر گفتگو
?️ 27 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن
اکتوبر
مغربی ممالک نے یوکرین کی کتنی امداد کی
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز ایک انٹرویو میں
اگست
11لاکھ کشمیری کسانوں کو بینکوں کے17ہزار814کروڑ روپے کے قرض کی وجہ سے شدیدمشکلات کا سامنا
?️ 4 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و
فروری
امریکہ کی حمایت سے خطے میں اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: شام کے نئے وزیر خارجہ بسام صباغ نے اقوام متحدہ
ستمبر
یوکرین کو روس میں گہرائی میں حملہ کرنے کی اجازت ہے: برل
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: برل نے آج منگل کی صبح کہا کہ یوکرین کو
نومبر
پاکستان کا بی جے پی کے ’اکھنڈ بھارت‘ نظریے پر اظہار تشویش
?️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے اکھنڈ بھارت کے نظریے پر شدید تشویش
جون