?️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول فلم ساز ابو علیحہ نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان میں بولی وڈ فلموں کی نمائش پر پابندی پاکستانی حکومت نے نہیں بلکہ بھارتی حکومت نے لگا رکھی ہے۔
ابو علیحہٰ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ملک میں سینما انڈسٹری کی بدحالی پر بات کی۔
فلم ساز کا دعویٰ تھا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش سے متعلق عوام کو سچ نہیں بتایا جاتا اور عوام فلم سازوں سے مطالبہ کر رہا ہوتا ہے کہ بولی وڈ فلموں کی نمائش کی جائے۔
ان کے مطابق پاکستان میں اب جو بھارتی پنجابی فلمیں ریلیز ہوتی ہیں، ان کے پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹرز بھارتی نہیں ہوتے۔
ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر بھارتی پنجابی فلموں کے پروڈیوسرز و ڈسٹری بیوٹرز برطانوی یا کینیڈا کے ہوتے ہیں، جس وجہ سے ان کی فلمیں پاکستان میں بھی ریلیز ہوتی ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں بولی وڈ فلموں کی نمائش پر پابندی سے متعلق عوام کو سچ نہیں بتایا جاتا، تاہم پوری کاروباری برادری کو علم ہے کہ پابندی پاکستان نے نہیں بھارت نے لگائی۔
ابو علیحہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے یہ پابندی لگائی تھی کہ کوئی بھی پاکستانی وہاں کام نہیں کرے گا، وہاں کی فلموں میں کوئی پاکستانی فنکار کاسٹ نہیں کیا جائے گا اور نہ وہ اپنی فلمیں پاکستان بھیجے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں فلمیں نہ بھجوانے کے اعلان کے بعد ہی حکومت پاکستان نے بولی وڈ فلموں پر پابندی لگائی۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی جب حکومت سے بولی وڈ فلموں سے پابندی ہٹانے کا کہا جاتا ہے تو حکومت تیار ہوتی ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ بھارت اپنی فلمیں دینے کو تیار نہیں۔
فلم ساز کے مطابق پاکستان میں بولی وڈ فلموں کی نمائش نہ ہونے سے عام پاکستانی افراد نے سینما جانا بند کردیا، جس سے سینما انڈسٹری تقریبا ختم ہوگئی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں 2016 سے بھارتی فلموں کی سینما میں نمائش پر پابندی عائد ہے، اس سے قبل بھی ملک میں وقتا بوقتا بولی وڈ فلموں کی نمائش پر پابندی لگتی رہی تھی۔
مشہور خبریں۔
اسپتال کی بجلی بند ہونے سے فلسطینی بچی شہید
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں
فروری
سعودی عرب سے معاہدہ ایک رات میں طے نہیں پایا، اس میں کئی ماہ لگے۔ اسحاق ڈار
?️ 19 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
ستمبر
تین افراد اور پانچ صہیونی اداروں کے خلاف امریکی پابندیاں
?️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے مغربی کنارے میں شہریوں کے خلاف
جولائی
نفتالی بینٹ کی کابینہ تباہی کے دہانے پر ہے: رائٹرز
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: وزیر اعظم نفتالی بینٹ کی جانب سے کنیسٹ میں سیکیورٹی
جون
بائیڈن کے پورے خاندان پر ٹرمپ کا خوفناک الزام
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف
جون
کے-الیکٹرک کی بجلی 9 روپے71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواستیں
?️ 18 نومبر 2022کراچی:(سچ خبریں) کے-الیکٹرک نے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی
نومبر
اینڈرائیڈ صارفین کے لیے 6 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
?️ 17 جون 2021نیویارک( سچ خبریں)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اینڈرائیڈ صارفین
جون
اسماعیل ہنیہ کے خاندان کی شہادت پر مشہور شخصیات اور رہنماؤں کا مسلسل ردعمل
?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں تحریک حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل
اپریل