?️
کراچی: (سچ خبریں) ورسٹائل پاکستانی اداکار سلیم معراج نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ایک بار جب وہ پاسپورٹ بنوانے گئے تو لائن میں کھڑی خواتین نے انہیں بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی سمجھ لیا۔
سلیم معراج حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ”گپ شب“ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے اپنا موازنہ بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی سے کیے جانے پر انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ ایسا نہیں کیا جانا چاہیے۔
سلیم معراج نے دلیل دی کہ نوازالدین صدیقی بہت اچھے اداکار ہیں لیکن انہیں برا لگتا ہے جب ان کا موازنہ بولی وڈ اداکار سے کیا جاتا ہے اور انہیں سمجھ نہیں آتی کہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں؟
ان کی بات پر میزبان واسع چوہدری نے انہیں بتایا کہ ممکن ہے کہ پاکستانی لوگوں کو آپ نوازالدین صدیقی جیسا بہترین کام کرنے والے واحد اداکار لگتے ہوں، اس لیے وہ آپ کا نام لیتے ہوں۔
اس پر سلیم معراج نے کہا کہ ان کی طرح ورسٹائل اداکاری کرنے والے بھارتی اداکاروں میں وجے راز اور مرحوم عرفان خان بھی شامل ہیں لیکن ان سے ان کا کبھی موازنہ نہیں کیا جاتا۔
سلیم معراج نے بات کرتے ہوئے نوازالدین صدیقی کی اداکاری کی تعریفیں کیں لیکن اس بات پر اظہار برہمی کیا کہ ان کا موازنہ ان سے کیا جاتا ہے جو کہ غلط بات ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان سے متعدد پروگرامات اور جگہوں پر 200 بار یہی سوال کیا جا چکا ہے اور نوازالدین صدیقی سے متعلق پوچھا جاتا ہے، جس پر انہیں اچھا نہیں لگتا۔
اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے سلیم معراج نے ماضی کا دلچسپ قصہ بتایا کہ ایک بار وہ پاسپورٹ بنوانے گئے، جہاں وہ لائن میں لگے ہوئے تھے کہ دوسری لائن میں کھڑی خواتین نے انہیں نواز الدین صدیقی سمجھ لیا۔
اداکار کے مطابق اس وقت نواز الدین صدیقی کی سلمان خان کے ساتھ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ ریلیز ہوئی تھی اور اس کی نمائش پاکستان میں بھی ہوئی تھی۔
سلیم معراج نے بتایا کہ خواتین نے انہیں دیکھتے ہوئے یہی کہا کہ وہ ’بجرنگی بھائی جان‘ فلم والے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا کہ خواتین نواز الدین صدیقی کو تو پہچان رہی تھیں لیکن سلیم معراج کو نہیں جانتی تھیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کے خلاف جنگ میں یمنیوں کی زبردست فتوحات
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ایک تقریر میں
دسمبر
پاور سیکٹر کیلئے مزید 50 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کرنے کا فیصلہ
?️ 22 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بجلی کے شعبے کے لیے مزید 50 ارب
دسمبر
اسرائیلی قابضین کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں گی:فلسطینی تجزیہ کار
?️ 16 اکتوبر 2025اسرائیلی قابضین کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں
اکتوبر
نیتن یاہو اور اسموٹریچ بین گوئیر سے خوفزدہ کیوں ہیں؟
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کے قریب صہیونی اسیروں کے
اپریل
مقبوضہ علاقوں میں بے شمار بلیک آؤٹ کی وجہ کیا ہے؟
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: میڈیا کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کے بعض علاقوں میں
جنوری
سول تنصیبات پر توڑ پھوڑ کرنے والوں کےخلاف سویلین قوانین کے تحت کارروائی ہوگی، مریم اورنگزیب
?️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا
مئی
وزیراعظم کے حکم پر ’کیش لیس اکانومی‘ کو فروغ دینے کیلئے کمیٹیاں قائم
?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر کیش
جون
متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان سیاسی مشاورت کا دوسرا دور ابوظہبی میں منعقد
?️ 29 جون 2025ابوظہبی: (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان
جون