?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں شفقت محمود سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر طلباء کمرۂ امتحان سے اپنے گھر کورونا وائرس لیکر گئے تو اُس کا ذمہ دار کون ہوگا؟
عاصم اظہر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں۔عاصم اظہر کے ان ٹوئٹس پر طلباء کی بڑی تعداد گلوکار کی حمایت کرتی ہوئی نظر آرہی ہے، طلباء کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے بند کرکے امتحانات آن لائن لینے چاہئیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ اے لیول، او لیول، اے ایس، آئی جی سی ایس ای کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات نئی تاریخوں کے تحت ہوں گے، امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان متعلقہ بورڈ کریں گے۔
شفقت محمود نے کہا تھا کہ امتحانات کا نیا شیڈول مدِنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹیز میں داخلے کیئے جائیں گے، متاثرہ اضلاع کی یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی۔وفاقی وزیرِ تعلیم نے کہا تھا کہ 8 فیصد سے کم کیسز والے اضلاع میں یونیورسٹیاں کھول دی جائیں گی۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر حکومت نے ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول عید الفطر تک بند رہیں گے۔
مشہور خبریں۔
اسمبلی انتخابی اصلاح پر بحث کرے گی
?️ 19 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد
مئی
اسرائیل جنگ بندی کے بجائے غزہ پر کنٹرول کا منصوبہ بنا رہا ہے
?️ 30 جولائی 2025اسرائیل جنگ بندی کے بجائے غزہ پر کنٹرول کا منصوبہ بنا رہا
جولائی
افغانستان میں برطانوی جنگی جرائم کے نئے ثبوت
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: بی بی سی کے تفتیشی یونٹ نے اطلاع دی
جولائی
کن ممالک میں آج شعبان کی آخری تاریخ ہے؟
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:عرب ممالک کی بڑی تعداد نے آج شعبان کا مہینہ مکمل
مارچ
فہد مصطفیٰ کی ’فرشی شلوار‘ پہن کر شو میں آنے کی ویڈیو وائرل
?️ 15 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے سوشل
مارچ
کبھی کبھی لگتا ہے کہ شادی ساس کیساتھ ہوئی: کاجول
?️ 20 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول دیوگن نے اپنی ساس
فروری
ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ کی جائے
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں کھاد کی ذخیرہ اندوزی سے ربیع
جنوری
یوٹیوب نے شارٹس میں متعدد اے آئی ٹولز متعارف کرادیے
?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (اے آئی)
ستمبر