?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ نمرہ خان کا معدے میں انفیکشن کے باعث شدید تکلیف میں ہیں، انہوں نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دو منٹ نکال کر ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔ انفیکشن اور پتھری کے باعث ہونے والی تکلیف کو وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتیں۔
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے کچھ اسٹوریز اور پھر کچھ وائس نوٹس کے ذریعے مداحوں کو اپنی شدید علالت کا بتاتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کی۔انہوں نے ہاتھ پر ڈرپ لگے اور ماسک پہنے اسپتال میں لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ شدید تکلیف میں ہیں ، صحتیابی کیلئے دعاؤں کی درخواست ہے۔
ایک اور اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ کوئی اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکتا کہ میں کس قدر تکلیف میں ہوں، براہِ کرم میرے لیے دعا کریں۔اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے روہانسے انداز میں بتایا کہ ان کے معدے میں شدید درد ہے، انفیکشن اور پتھری کے باعث ہونے والی تکلیف کو وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتیں۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اس وقت انہیں دعاؤں، سپورٹ اور ڈھیر ساری نیک خواہشات کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ نمرہ خان 2014 میں کار حادثے کا شکار ہوئی تھیں جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں اور ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی حالت تشویشناک ہے لیکن ہمت اور حوصلے سے اداکارہ خود کو صحتیاب کرنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔
26 جون 1991 کو پیدا ہونے والی نمرہ پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں، انہوں نے بہت کم وقت میں ہی اپنی باصلاحیت اداکاری سے بہت کم وقت میں ہی نام کمانے میں کامیاب رہیں۔2013 میں پی ٹی وی کے ڈرامے ’خواب تعبیر‘ سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی نمرہ خان نے بھول، اُڑان، چھوٹی سی زندگی، رشتہ انجانا سا جیسے ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے۔30 سالہ نمرہ پاکستانی فلم ’سایہ خدائے زوالجلال‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔
مشہور خبریں۔
بن زائد کی نیتن یاہو کو عجیب پیشکش
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:برسلز میں یوروپی انسٹی ٹیوٹ آف یورپی لاء اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنس
مئی
صیہونیوں کے لیے ایران کے ساتھ جنگ کے ابتدائی نتائج، شہریوں کی زبانی
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت” نے ہفتہ کے شمارے میں ایک
جولائی
فلسطینی مزاحمتی تحریک کا صیہونی وزیر اعظم کو دندان شکن جواب
?️ 21 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر ممبر نے فلسطینیوں
جون
حکومت میں تھے تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ تھا:عمران خان
?️ 31 مئی 2022پشاور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج ڈیجیٹل نمائندوں سے پشاور میں
مئی
قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر وزیراعظم کا ردِعمل سامنے آگیا
?️ 16 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں گذشتہ
جون
سعودی اتحاد نے ایک بار پھر یمنی ایندھن کے جہاز کو قبضے میں لے لیا
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: یمنی آئل کمپنی کے سرکاری ترجمان عصام المتوکل نے کہا
جون
پاکستانی کرنسی مزید مضبوط، ڈالر سستا ہوکر 300 سے نیچے آگیا
?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت کے سخت اقدامات کے سبب روپے کی قدر
ستمبر
برطانیہ میں مہنگائی کے خلاف مظاہرہ
?️ 21 جون 2022سچ خبریں:برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں روز مرہ کی اشیا میں کمر
جون