ندا یاسر اور رابعہ انعم کے درمیان تین سال بعد اختلافات ختم، تعلقات بحال

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ندا یاسر اور ٹی وی میزبان رابعہ انعم نے ایک دوسرے سے تین سال بعد اختلافات ختم کرکے تعلقات بحال کردیے۔

ندا یاسر نے حال ہی میں رابعہ انعم اور دانش تیمور کی میزبانی میں گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے رمضان پروگرام میں شرکت کی، جہاں دونوں ٹی وی میزبانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

ندا یاسر نے رابعہ انعم کو گلے لگاتے ہوئے ان سے اختلافات اور گلے شکوے پر ختم ہونے کا اعلان کیا۔

رابعہ انعم نے ندا یاسر کی جانب سے شکوے ختم کرنے کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ان کے لباس، شخصیت اور ہر وقت کام میں مصروف رہنے کے جذبے کی تعریفیں بھی کیں۔

رابعہ انعم اور ندا یاسر کے درمیان نومبر 2022 میں اس وقت اختلافات شروع ہوئے تھے جب کہ رابعہ انعم نے ندا یاسر کا براہ راست ٹی وی شو چھوڑ دیا تھا۔

رابعہ انعم 8 نومبر 2022 کو ندا یاسر کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئی تھیں، جس میں ان کے ساتھ اداکار محسن عباس حیدر اور اداکارہ فضا علی بھی شامل ہوئی تھیں۔

ٹی وی پر کچھ ہی دیر پروگرام چلنے کے بعد رابعہ انعم نے میزبان ندا یاسر سے معذرت کرتے ہوئے پروگرام چھوڑ کر جانے کی اجازت مانگی اور ساتھ ہی واضح کیا کہ ان کا مقصد چینل، پروگرام کے پروڈیوسر اور میزبان کی بے عزتی کرنا یا دل دکھانا نہیں۔

رابعہ انعم کی پروگرام چھوڑ کر جانے کی وائرل ہونے والی کلپس میں انہیں میزبان ندا یاسر کو بڑے احترام اور ادب سے پروگرام سے جانے کی اجازت مانگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

رابعہ انعم نے ندا یاسر، ان کے شو، ٹی وی چینل اور پروڈیوسر سمیت پوری ٹیم کی تعریفیں کی تھیں لیکن ساتھ ہی کہا کہ وہ خواتین پر تشدد کے خلاف ہیں اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ پروگرام کے دیگر مہمان کون ہیں۔

رابعہ انعم کی جانب سے براہ راست پروگرام چھوڑجانے پر شوبز شخصیات نے بھی ان پر تنقید کی تھی جب کہ بعد ازاں ندا یاسر نے ایک انٹرویو میں شکوہ کیا تھا کہ رابعم نے ان کا براہ راست شو چھوڑ کر ان کی بے عزتی کی۔

تین سال بعد حال ہی میں رابعہ انعم نے اپنے رمضان شو میں ندا یاسر کو بطور مہمان مدعو کیا، جہاں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور ندا یاسر نے تمام شکوے ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

دونوں ٹی وی میزبانوں کی جانب سے ایک دوسرے کو گلے لگانے اور شکوے ختم کرنے پر صارفین نے ان کی تعریفیں بھی کیں۔

مشہور خبریں۔

نصراللہ کی خود اعتمادی نے ہمیں پریشان کر دیا ہے:صیہونی سکیورٹی ریسرچ سینٹر

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:تل ابیب یونیورسٹی سے وابستہ صیہونی سکیورٹی ریسرچ سنٹر نے اس

ایرانی واقعی قابل ہیں اور ان کے پاس اچھے سائنسداں ہیں: اولمرٹ

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:  ایہود اولمرٹ نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ایرانی واقعی

مخصوص نشستوں کے کیس پر وضاحت کیلئے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

?️ 26 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مخصوص نشستوں کے کیس کے حوالے سے الیکشن

ریکوڈک ریفرنس: پاکستان کے نظام انصاف میں بہتری ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، چیف جسٹس

?️ 24 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریکوڈک منصوبے سے

مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے دعا کرنے پر عمرہ کرنے والا فلسطینی گرفتار

?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:سعودی انٹیلی جنس نے مسجد اقصیٰ کی آزادی کی دعا کرنے

صیہونی حکومت کی طرف سے مضافات میں داغے گئے 8 راکٹوں میں سے 2 تباہ

?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: روسی وزارت دفاع کے حمیمیم سینٹر فار کنسیلیشن آف شامی

ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، عمران خان

?️ 23 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پولیس نے

فوج مخالف مہمات پر ’نظر رکھنے کیلئے‘ ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز

?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت، فوج کے خلاف سوشل میڈیا مہمات پر نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے