میں اور یاسر اپنی اپنی والدہ کے جنازوں میں شریک نہ ہوسکے تھے، ندا یاسر

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے وہ اور ان کے شوہر یاسر نواز دونوں اپنی اپنی والدہ کے جنازوں میں شریک نہ ہوسکے تھے۔

ندا یاسر نے حال ہی میں حنا الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی والدہ سمیت اپنی ساس کے جنازے میں بھی شرکت نہ کرپانے سے متعلق انکشاف کیا۔

ندا یاسر نے بتایا کہ فروری 2021 میں وہ شوہر اور بچوں کے ہمراہ جنوبی ایشیائی ملک مالدیپ سیر پر نکل گئی تھیں، وہاں جانے سے قبل وہ والدہ سے مل کر گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ بیمار رہتی تھیں لیکن اس وقت اس قدر بیمار نہ تھیں کہ وہ شوہر اور بچوں کے ہمراہ باہر نہ جاتیں۔

ٹی وی میزبان نے بتایا کہ مالدیپ پہنچنے کے اگلے روز ہی انہیں بہنوں نے فون کرکے فورا ملک واپس آنے کا کہا اور بتایا کہ ان کی والدہ سخت بیمار پڑ گئیں ہیں، انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے۔

ندا یاسر کے مطابق انہوں نے بہنوں کے کہنے پر اپنے ٹکٹ بک کروائے لیکن اس وقت کورونا کی وبا چل رہی تھی، اس لیے انہیں وہاں سے نکلنے سے قبل کورونا کا ٹیسٹ کروانا پڑا اور ٹیسٹ کا رزلٹ آنے میں کئی گھنٹے لگے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پہلے ہی بہنوں کو بول دیا تھا کہ والدہ کی تدفین کردی جائے، کیوں کہ انہیں نہیں پتا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آئے گا یا منفی اور وہ کب تک وہاں پہنچ سکیں گی، اس لیے والدہ کی تدفین کردی جائے۔

ٹی وی میزبان کے مطابق انہوں نے آخری بار آن لائن والدہ کا دیدار کیا اور انہوں نے والدہ کے آخری سفر کو آن لائن دیکھا اور رات کو جب ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تو وہ وطن واپس آئیں۔

پروگرام کے دوران انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی طرح ان کے شوہر یاسر نواز بھی اپنی والدہ کے جنازے میں شریک نہ ہوسکے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یاسر نواز کی والدہ کے انتقال کے وقت وہ شوہر اور بچوں کے ہمراہ یورپی ملک ناروے گئی تھیں لیکن وہاں پہنچتے ہی ان کے شوہر غصہ کرنے لگے اور وہ جیسے ہی ہوٹل پہنچے اور فون سے وائی فائی کنیکٹ کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کے شوہر کی والدہ انتقال کر گئیں۔

ان کے مطابق ساس کے انتقال کی خبر سننے کے بعد انہیں سمجھ آگیا کہ ان کے شوہر کو قدرتی طور پر غصہ کیوں آنے لگا۔

ندا یاسر نے بتایا کہ اسی وقت ہی ان کے شوہر اور بچوں نے واپسی کے ٹکٹ لیے لیکن یاسر نواز اپنی والدہ کے جنازے میں شریک نہ ہوسکے تھے۔

ٹی وی میزبان نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر جہاں اپنی اپنی والدہ کے جنازوں میں شریک نہ ہوسکے، وہیں دونوں اپنی اپنی ساس کے جنازوں کو بھی نہ دیکھ سکے۔

خیال رہے کہ ندا یاسر کی والدہ کا انتقال فروری 2021 جب کہ یاسر نواز کی والدہ کا انتقال جون 2019 میں ہوا تھا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل، غزہ میں کر رہا ہے انسانیت کا خون

?️ 23 جولائی 2025اسرائیل، غزہ میں کر رہا ہے انسانیت کا خون اکیسویں صدی میں،

ملائیشیا میں سیاسی بحران، وزیراعظم نے پوری کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا

?️ 16 اگست 2021ملائیشیا (سچ خبریں) ملائیشیا کے شاہی محل کی جانب سے جاری بیان

کلبھوشن کا معاملہ قومی سلامتی کا ہے: فروغ نسیم

?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم نے کہا ہے

امریکا کا افغانستان میں نیا کھیل، ترکی کو بھی اپنی سازش میں شامل کرلیا

?️ 18 جون 2021کابل (سچ خبریں)  امریکا افغانستان سے نکلتے نکلتے ہر دن کوئی نا

کم تنخواہوں کی وجہ سے سیکڑوں صہیونی پولیس نے استعفیٰ دیا

?️ 18 جون 2022سچ خبریں:   صہیونی اخبار Yedioth Ahronoth نے کم تنخواہوں پر احتجاج کرتے

حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے کے لیے قطر پر حملہ نیتن یاہو اور ٹرمپ کی دیوانگی کو ظاہر کرتا ہے

?️ 12 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے امور کے تجزیہ کار نے دوحہ پر

مہاجرین سے متعلق امریکہ کی درخواست مسترد

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: امریکی حکومت کی درخواست، جس میں مہاجرین کو ان کے

عراقی عوام کا سویڈن کو سبق

?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: عراق میں سویڈن کے سفارت خانے پر حملہ مقدس کتابوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے