?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے بھی سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا۔عمران خان کو چیلنج نہیں کررہی ہوں لیکن آگے جاکر کسی نے تو اُن کی کُرسی سنبھالنی ہے تو میں اُس کے لیے اُمیدوار ہوں۔
سوشل میڈیا پر مہوش حیات کے ایک انٹرویو کی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جوکہ جیو نیوز کے پروگرام ’ایک دن جیو کے ساتھ‘ کی ہے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان سہیل وڑائچ اداکارہ مہوش حیات سے سوال کرتے ہیں کہ ’کیا آپ سیاست میں آئیں گی؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات کہتی ہیں کہ ’جی ہاں انشاءاللّہ! میں سیاست میں ضرور آؤں گی۔
سہیل وڑائچ اداکارہ سے سوال کرتے ہیں کہ ’آپ پارلیمانی سیاست کریں گی یا پارٹی سیاست؟جس پر مہوش حیات نے کہا کہ ’میرا ارادہ ملک میں بہتری لانا ہے، اب وہ پارلیمانی سیاست سے آئے یا پارٹی سیاست سے آئے، یہ تو وقت بتائے گا۔
مہوش حیات نے کہا کہ ’میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاست سے بہت متاثر ہوئی ہوں کیونکہ اُن کی وجہ سے ملک میں کافی تبدیلی بھی آئی ہے اور وہ ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔‘اداکارہ نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’جب عمران خان کرکٹر ہونے کے ساتھ وزیراعظم بن سکتے ہیں تو ایک اداکارہ بھی وزیراعظم کا عہدہ سنبھال سکتی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں عمران خان کو چیلنج نہیں کررہی ہوں لیکن آگے جاکر کسی نے تو اُن کی کُرسی سنبھالنی ہے تو میں اُس کے لیے اُمیدوار ہوں۔اداکارہ میرا نے جیونیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔


مشہور خبریں۔
سیلابی صورتحال کی 1912ء کے ماڈل سے لوگوں کو ارلی وارننگ دی جا رہی ہے۔ شیری رحمان
?️ 23 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک
جولائی
جنگ بندی کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیل کا سب سے وسیع حملہ
?️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے لبنان کی سرزمین سے مقبوضہ فلسطین کے
مارچ
کیا اسرائیل کا جوہری عزائم ایک خیالی تصور ہے؟
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: معاریواخبار کے مطابق اسرائیل ایک اہم دوراہے پر ہے، کیونکہ ایرانی
اپریل
ترک معیشت بحران سے کیوں نہیں نکل سکی؟
?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں: ترک معیشت کی موجودہ تصویر پر ایک مختصر نظر ڈالنے
دسمبر
ایف سی بلوچستان نارتھ کی امن کیلئے قربانیاں انمٹ ہیں۔ محسن نقوی
?️ 27 جولائی 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ
جولائی
فلسطینیوں کی آزادی، عزت اور فلاح پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے:پاکستانی وزیر اعظم
?️ 15 اکتوبر 2025فلسطینیوں کی آزادی، عزت اور فلاح پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اولین
اکتوبر
پابندیاں روس کو باقی دنیا سے الگ نہیں کر سکتیں: پیوٹن
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو کہا کہ مغربی
جولائی
ایک ہی سکے کے دو رخ
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: تاریخی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ داعش اور صیہونیت
اکتوبر