ملکی حالات سے مایوس ہوں، حب الوطنی کا جذبہ کم ہوچکا، انوشے اشرف

?️

کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، ٹی وی میزبان و ریڈیو جوکی (آر جے) انوشے اشرف کا کہنا ہے کہ وہ بھی دیگر افراد کی طرح ملکی حالات اور سیاست سے بہت مایوس ہوچکی ہیں، جس وجہ سے ان کے اندر بھی حب الوطنی کا جذبہ کم ہوچکا۔

انوشے اشرف نے حال ہی میں ’ایف ایچ ایم‘ پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پوڈکاسٹ میں انہوں نے سیاست پر بھی خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ سیاست بہت خراب چیز ہے، وہاں جاتے ہے اچھا شخص بھی برا ہوجاتا ہے، نہ چاہتے ہوئے بھی وہ ایسی پالیسیز کا حصہ بن جاتا ہے، جو اسے پسند نہیں ہوتیں۔

ماڈل کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ نوجوان سیاست میں آ رہے ہیں اور نوجوانوں کو مزید سیاست میں آنا چاہیے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ سیاست میں جاتے ہی ہر شخص غلط پالیسیز اور سسٹم کا حصہ بن جاتا ہے۔

انوشے اشرف نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بڑی مداح تھیں، وہ ان کے ہر جلسے اور پروگرام میں جاتی تھیں اور انہیں بھی کسی حد تک بینظیر بھٹو کی سیاست پسند تھی۔

انہوں نے اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لیکن اب بہت سارے لوگ مایوس ہوچکے ہیں، انہیں سیاست میں دلچسپی نہیں۔

ماڈل و ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ اب ان کا جذبہ بھی کم ہونے لگا ہے، وہ بھی ملکی حالات اور سیاست سے مایوس ہوچکی ہیں، جس وجہ سے ان کا حب الوطنی کا جذبہ بھی کم ہوچکا۔

انوشے اشرف کے مطابق اب وہ جذبات میں آکر یہ جوشیلے نعرے نہیں لگاتیں کہ یہ ہمارا ملک، ہم نے اس کی آزادی کی خاطر قربانیاں دیں۔

انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ ان کا نکاح برطانوی نژاد شخص سے ہونے کے بعد ان کا حب الوطنی کا جذبہ کم ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں رہنے والے افراد کی طرح بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا جذبہ حب الوطنی بھی کم ہونے لگا ہے، وہ بھی مایوس ہونے لگے ہیں۔

ان کے مطابق اب دیار غیور میں رہنے والے پاکستان یہاں پیسے بھیج بھیج کر تنگ آ چکے ہیں جب کہ یہاں کے تمام لوگ مایوس ہوچکے ہیں۔

انوشے اشرف کا کہنا تھا کہ ملک کے تعلیمی ادارے، لائبریریاں، تھیٹرز اور صحت مند بحث و مباحثے والے مقامات ویران ہوچکے ہیں، کہیں اچھی صحت مند بحث نہیں ہوتی۔

مشہور خبریں۔

لبنان میں جامع اور مکمل جنگ بندی ہمارا مطالبہ ہے: حزب اللہ 

?️ 2 جون 2026 سچ خبریں:حسن فضل اللہ، جو مزاحمتی وفاداری کے گروپ کے رکن

مصر اسرائیل گیس معاہدے کے سیاسی نتائج؛ قاہرہ کا بڑا غلط حساب

?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں:  مصری حکومت صیہونی حکومت کے ساتھ گیس کے بڑے معاہدے

ابو عبیدہ کی الخلیل میں صہیونی مخالف کارروائی کی تحسین

?️ 23 اکتوبر 2026سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے

شام پر اسرائیل کے حملوں کا تجزیہ

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: شام میں حالیہ دنوں میں سیکورٹی کی صورتحال انتہائی نازک

حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کی ایک اور کوشش کرنے کا فیصلہ

?️ 4 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کی

غزہ کے بارے میں عراقی وزیر اعظم کا موقف

?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم نے غزہ میں جنگ کو روکنے

ایف بی آر نے انفارمیشن سینٹر 2.0 کے پلیٹ فارم سے ایڈوانس اسٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کردیا

?️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کی کوششوں کے

تل ابیب کا واشنگٹن پر دباؤ کا ہتھیار

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: 22 مارچ 2024 کو، امریکی سفارت خانے نے فلسطین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے