معروف سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) ڈراموں، فلموں، ریڈیو اور تھیٹر کے معروف ایوارڈ یافتہ سینئر اداکار طلعت حسین کراچی میں انتقال کر گئے۔میڈیا کے مطابق اداکار طلعت حسین کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، اداکار پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے، طلعت حسین کے سوگواروں میں 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے اتوار کو معروف فنکار طلعت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،قائم مقام صدر نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مرحوم طلعت حسین کی فنون لطیفہ میں انمول خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اداکار و صدا کار طلعت حسین کی وفات پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم اداکار طلعت حسین کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے طلعت حسین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ طلعت حسین لیجنڈ ادا کار تھے، ان کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کا ایک زمانہ معترف تھا، طلعت حسین نےجاندار اداکاری سے ڈرامہ و فلم شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی، طلعت حسین کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا اسے کبھی پر نہیں کیا جاسکے گا، ٹی وی، تھیٹر، فلم، ریڈیو کے لیے طلعت حسین کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معروف اداکار طلعت حسین کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلعت حسین ورسٹائل فنکار تھے، طلعت حسین کے یادگار ڈرامے پرستار آج بھی نہیں بھولے، طلعت حسین کے انتقال سے اداکاری کا خوبصورت دور ختم ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نامور اداکار طلعت حسین کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے طلعت حسین کے اہلخانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور طلعت حسین کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ 3 فروری کو سینیئر اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی اداکارہ تزئین حسین نے بتایا تھا کہ ان کے والد کی طبیعت بہتر ہونے لگی اور اب ان کے والد پہلے سے بہتری محسوس کر رہے ہیں۔

30 جنوری کو اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثنا قریشی نے تصدیق کی تھی کہ سینئر اداکار طلعت حسین ڈیمینشیا کا شکار ہیں۔

26 جنوری کو اداکار طلعت حسین زائد العمری سمیت دیگر پیچیدگیوں کے باعث شدید علیل ہوگئے اور اہل خانہ نے بتایا تھا کہ ان کی ذہنی حالت بھی انتہائی بگڑ چکی ہے۔

طلعت حسین 1940میں بھارت کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے، طلعت حسین کی عمر 80 سال سے زائد تھی اور انہوں نے فنون لطیفہ کو نصف صدی دی ہے، یعنی انہوں نے اپنی عمر کا بیشتر حصہ اداکاری، صداکاری، آرٹ اور فن کو دی۔

طلعت حسین نے 1970 سے قبل کم عمری میں ہی اداکاری شروع کردی تھی لیکن انہیں 1970 کے بعد شہرت ملنا شروع ہوئی۔

اداکاری میں قدم رکھنے کے چند سال بعد ہی طلعت حسین اداکاری کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے لندن چلے گئے اور وہاں بھی انہوں نے اسٹیج و تھیٹر پر کام کرنے سمیت نشریاتی اداروں کے ساتھ بھی کام کیا۔

لندن سے واپسی کے بعد انہوں نے ایک بار پھر اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے گزشتہ 5 دہائیوں میں پی ٹی وی کے درجنوں ڈراموں میں شاندار کردار ادا کیے۔

طلعت حسین نے کچھ فلموں میں بھی کام کیا جب کہ انہوں نے اسٹیج تھیٹرز میں بھی جوہر دکھائے اور کئی منصوبوں میں وائس اوور بھی کی، طلعت حسین کےمقبول ڈراموں میں ہوائیں، کشکول، طارق بن زیاد اور دیگر شامل ہیں۔

انہوں اسٹیج پر صلاحیتوں کا مظاہر کیا اور نے فن صداکاری میں بھی اپنی اپنی آواز کا جادو جگایا، حکومت پاکستان کی طرف سے 1982 میں طلعت حسین کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ اور سال 2021 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

طلعت حسین طویل العمری سمیت دیگر طبی پیچیدگیوں کے باعث کچھ سالوں سے اسکرین سے دور رہوگئے تھے ۔

مشہور خبریں۔

یمن نے گلیکسی لیڈر جہاز کے مسافروں کو کیا رہا

🗓️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: المسیرہ نے خبر دی ہے کہ یمن نے گلیکسی لیڈر جہاز

گزشتہ 3 ماہ میں اسرائیل کا کتنا نقصان ہوا ہے؛پہلی بار حزب اللہ کی زبانی

🗓️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: ایسی صورتحال میں جب اسرائیل اپنی انسانی اور فوجی ہلاکتوں

ایف آئی اے کی کارروائیاں، لیبیا کشتی حادثے کے انسانی اسمگلر سمیت مزید 2 ملزمان گرفتار

🗓️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے کے اسلام آباد زون نے

جماعت اسلامی کی پی ٹی آئی سے میئر شپ کیلئے معاونت کی درخواست

🗓️ 22 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے میئر شپ کیلئے معاونت کی

وزیر داخلہ کا اہم بیان، پاکستان میں کسی کو مداخلت نہیں کرنے دیں گے

🗓️ 18 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم بیان

کیا اسرائیل شام میں نیا اڈہ قائم کرنا چاہتا ہے؟

🗓️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 14 نے اسرائیلی فوج کے بیان

پوپ فرنسس کا یمن اور فلسطین کے مسائل پر عالمی خاموشی اور بے حسی پر انتباہ

🗓️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما پوپ فرنسس نےاپنے کرسمس پیغام میں دنیا

سعودی عرب میں قید حماس رہنما کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا

🗓️ 26 مارچ 2021غزہ (سچ خبریں) سعودی عرب میں بغیر کسی جرم کے قید حماس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے