?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں علیحدہ رہنے کے بجائے مشترکہ خاندان میں رہنے کے زیادہ فوائد ہوتے ہیں، والدین کا سایہ ساتھ ہو تو بہت ساری مشکلات سے نمٹا جا سکتا ہے۔
منیب بٹ نے حال ہی میں سما ٹی کے مزاحیہ پروگرام ’گپ شب‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے منیب بٹ نے بتایا کہ جلد ہی وہ پہلی پنجابی ایکشن فلم میں دکھائی دیں گے، جس کی شوٹنگ تقریبا مکمل ہو چکی ہے۔
ان کے مطابق پنجابی فلم میں ان کے ساتھ آمنہ الیاس بطور ہیروئن نظر آئیں گی اور مجموعی طور پر ان کی یہ دوسری فلم ہے، پہلے وہ ایک اردو فلم میں کام کر چکے ہیں۔
اپنے سب سے پسندیدہ کردار پر بات کرتے ہوئے منیب بٹ نے بتایا کہ انہیں اپنے ڈرامے ’سر راہ‘ کا کردار پسند ہے، مذکورہ ڈرامے کے ایک منظر کو شوٹ کرواتے وقت وہ جذباتی ہوگئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ڈرامے میں انہوں نے خواجہ سرا بچے کا کردار ادا کیا تھا جو کہ اپنے والد کے قریب ہوتے ہیں اور ڈرامے میں ان کے کردار کے والد کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا بچہ پڑھ لکھ کر ایک مقام پر پہنچے لیکن جب وہ بچہ ایک مقام پر پہنچتا ہے تو اس کے والد انتقال کر جاتے ہیں اور وہ بیٹے کو دیکھ نہیں پاتے، مذکورہ منظر شوٹ کرواتے وقت وہ رو پڑے تھے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ کرنے اور وہاں متحرک رہنے پر بھی بات کی اور بتایا کہ وہ فارغ وقت میں سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ غلط مواد کو شیئر نہ کریں۔
منیب بٹ نے دعویٰ کیا کہ کچھ عرصہ قبل ایک جوا کے کھیل کی ایپلی کیشن والوں نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ ان کے اشتہار میں کام کریں، وہ انہیں دگنا معاوضہ دینے کو تیار تھے لیکن انہوں نے مذکورہ غلط ایپلی کیشن کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کیا۔
ایک سوال کے جواب میں منیب بٹ نے بتایا کہ وہ بھی مشترکہ خاندان میں رہتے ہیں اور انہیں مشترکہ خاندان میں رہنے کا فائدہ ہوا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ، ان کے چھوٹے بھائی اور والدین ایک ہی گھر میں رہتے ہیں اور ان کا گھر تین منزلہ ہے، تمام گھروں کے کچن الگ ہیں لیکن وہ ساتھ رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ سب کو مشترکہ خاندان میں رہنے کا مشورہ دیں گے، کیوں کہ مشترکہ خاندان میں رہنے کے بہت سارے فوائد ہیں، البتہ مسائل سے بچنے کے لیے کچنز الگ کردیے جائیں اور ہر کوئی اپنے اخراجات خود اٹھائے۔
منیب بٹ نے دلیل دی کہ والدین یا بڑوں کا سایہ ساتھ رہتا ہے تو بہت سارے مسائل سے نمٹا جا سکتا ہے، جیسا کہ اگر کسی شوہر اور بیوی کے درمیان جھگڑا ہوجائے تو بڑے ان میں صلح کروا سکتے ہیں لیکن اگر گھر میں بڑے ہی موجود نہیں ہوں گے تو میاں اور بیوی کے درمیان اختلافات کون ختم کروائے گا؟
ان کا کہنا تھا کہ ان کے تین منزلہ گھر میں سب سے اوپر والی منزل پر ان کے والدین، درمیان والی منزل میں بھائی اور وہ خود نیچے والی منزل میں رہتے ہیں اور تینوں گھروں کے کچنز الگ ہیں، ہر کوئی اپنے اخراجات اٹھاتا ہے۔
منیب بٹ کا کہنا تھا کہ اگر وہ کبھی گھر سے باہر کسی کام سے چلے جاتے ہیں تو انہیں پیچھے بیوی اور بچوں کی پریشانی نہیں ہوتی، انہیں معلوم ہوتا ہے کہ گھر میں ان کے بھائی اور والد موجود ہیں، جو بھی مسئلہ ہوگا، وہ دیکھ لیں گے۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صہیونی ریاست کے خلاف قرارداد منظور
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے صہیونی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کی جانب
دسمبر
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 80 سالہ فلسطینی کی شہادت
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: شمالی رام اللہ کے گاؤں جلجلیہ میں رہنے والے 80
جنوری
امریکہ نے یوکرین کو محدود امداد کے بارے میں خبردار کیا
?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:انگریزی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے
فروری
ایران پاکستان سرحدی تنازعات کے بارے میں پاکستان کی وزارت خارجہ کا نیا بیان
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک نئے بیان میں اعلان
جنوری
صدر زرداری سے چینی وفد کی ملاقات، ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
?️ 12 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے کراچی میں
دسمبر
وینزویلا کبھی کسی سامراجی طاقت کی کالونی نہیں بنے گا: وینزویلا کے صدر
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں:وینزویلا کے صدر نیکلاس مادورو نے امریکی دھمکیوں کے درمیان اعلان
اکتوبر
جنگ کے خاتمے کے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نا ممکن : فلسطینی مزاحمت
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ میں اب تک ہونے والے تمام جنگ بندی مذاکرات کی
مارچ
جوہری پروگرام سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے، وزیر خزانہ
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان
مارچ