?️
کراچی: (سچ خبریں) میزبان اور اسٹینڈ اپ کامیڈین تابش ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ مزاح کرنے اور لوگوں کو ہنسانے پر بعض افراد ان پر سماج میں فحاشی پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے ماں، بہن، بیوی اور بچوں کی غلیظ گالیاں دیتے ہیں۔
تابش ہاشمی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سے متعلق کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں اسٹینڈ اپ کامیڈی کرنے سمیت اسکرین پر خوبصورت مزاحیہ پروگرام کرنے پر فخر ہے، کیوں کہ ان کا پروگرام دیکھ کر لاکھوں لوگ ہنستے ہیں۔
ان کے مطابق انہیں کئی مداح بتاتے ہیں کہ ان کے والدین کئی سال سے نہیں ہنسے تھے لیکن ان کا پروگرام دیکھ کر ہنسے۔
تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل ایک مداح نے انہیں بتایا کہ ان کی والدہ کینسر کی مریضہ ہیں اور وہ تین سال بعد پہلی بار ان کا مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ دیکھ کر ہنسی۔
انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں امریکا کے 12 مختلف شہروں میں اسٹینڈ اپ کامیڈی پروگرام کرنے گئے، وہاں متعدد مداحوں نے گھر چل کر اپنے بیمار والدین سے ملنے کی درخواست کی۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں متعدد افراد نے انہیں بتایا کہ ان کے والدین ان کا پروگرام دیکھ کر نہ صرف ہنستے ہیں بلکہ وہ پرسکون بھی رہتے ہیں اور انہیں نیند آجاتی ہے۔
تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ انہیں جب اتنے سارے مداحوں کی محبت ملتی ہے تو وہ منفی باتیں کرنے والوں کی طرف توجہ نہیں دیتے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ نفرت کرنے والے افراد سے محبت کرنے والے مداح زیادہ ہیں لیکن پھر بھی بعض مرتبہ منفی باتیں کرنے والوں کے کمنٹس ان کے لیے تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بعض تنگ ذہن افراد ان کے مزاح پر فحاشی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں اور اہل خانہ کو دھمکیاں دیتے ہیں کہ ان کے ساتھ ایسا ہوگا، ویسا ہوگا۔
ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ لوگ فحاشی پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے انہیں بہنوں کی ریپ سمیت اہلیہ اور والدہ سے متعلق غلیظ گالیاں دیتے ہیں۔
انہوں نے افسردہ ہوتے ہوئے کہا کہ انہیں بعض اوقات غلیظ گالیاں دینے والے افراد کے کمنٹس پڑھ کر انہیں تکلیف ہوتی ہے۔


مشہور خبریں۔
جنوب مغربی شام اسلحے سے پاک ہونا چاہیے:نیتن یاہو
?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے شام کے جنوب مغربی علاقے
جولائی
منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم،حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں، فرد جرم ایک بار پھر مؤخر
?️ 7 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے و سابق
ستمبر
یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے چھ سال قبل
ستمبر
ہمارے پاس یمن کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں ہے :صیہونی
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کی جانب سے کل صبح تل ابیب پر کامیاب
دسمبر
ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز میں وارنٹ معطل، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 24 اکتوبر تک نواز شریف کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے پاکستان مسلم لیگ
اکتوبر
جنوبی کوریا میں بحرانی صورتحال؛ یون کی طاقت کی ہوس کے داخلی اور بین الاقوامی نتائج کیا ہوں گے؟
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:سیول میں عوامی عدم اطمینان اور حکومت یون کے بارے میں
دسمبر
غزہ کے خلاف نیا صیہونی حربہ
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:ذرائع کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی نے یاسر ابوشباب
جون
افغانستان میں بدلتی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں: فواد چوہدری
?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
جولائی