?️
کراچی: (سچ خبریں) ’سپر اسٹار‘ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں لوگوں نے اداکارہ صبا قمر کے کراچی کے بیان کو غلط سمجھا، سندھ کا دارالحکومت ’ماں‘ کی طرح ہے جو ہر کسی کو بانہیں کھول کر خوش آمدید کہتا ہے۔
ماہرہ خان نے حال ہی میں ہونے والی ایک تقریب میں صحافیوں کے سوال پر کراچی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انہوں نے صبا قمر کا نام لیے بغیر ان کی حمایت کی۔
صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ ان کا کراچی کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کچھ لوگ تو اس شہر میں آنا ہی نہیں چاہتے؟ ساتھ ہی صحافیوں نے کہا کہ انہوں نے صبا قمر کا نام نہیں لیا۔
سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے کہا کہ کراچی ان کا اپنا شہر اور گھر ہے، ان کے آباؤ و اجداد یہیں سے تھے، ان کی دادی کا گھر یہی ہے، یہ شہر بہت ہی پیارا ہے۔
ان کے مطابق وہ کراچی میں ہی پیدا ہوئیں، یہی پلی بڑھیں، انہیں یہ شہر بہت اچھا لگتا ہے اور یہ کہ ہر کسی کو اپنا شہر اچھا لگتا ہے، کیوں کہ وہاں ہر کسی کے دادا، دادی، نانا، نانی کا گھر ہوتے ہے، اس شہر سے ہر کسی کی یادیں جڑی ہوتی ہیں۔
ماہرہ خان کے مطابق اگر ان سے پوچھا جائے کہ ان کی نظر میں کراچی کیا ہے؟ تو وہ یہی کہیں گی کہ یہ شہر ’ماں‘ کی طرح ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی ماں کی طرح ہے جو ہر کسی کو بانہیں پھیلا کر خوش آمدید کرتا ہے، وہ لوگوں سے ماں کی طرح پیار کرتا ہے اور لوگوں کو بہت کچھ دیتا ہے، لوگ یہاں سے بہت کچھ لے جاتے ہیں لیکن کچھ لوگ اس شہر کے ساتھ برا بھی کرتے ہیں، پھر بھی یہ شہر ماں کی طرح ان برے لوگوں کی غلطیاں معاف کرتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں کراچی کی طرح لاہور بھی بہت پسند ہے، اس شہر کی کیا بات ہے، وہ شہر علامہ اقبال کا شہر ہے، وہاں اپنائیت محسوس ہوتی ہے، وہ ادب اور ثقافت کا شہر ہے۔
ماہرہ خان نے صبا قمر کا نام لیے بغیر کہا کہ ان کے خیال میں اداکارہ کے بیان کو غلط سمجھا اور لیا گیا، اپنا شہر ہر کسی کو پیارا لگتا ہے۔
ان کے مطابق یہ ہمارا ملک ہے اور ہمیں اس کے تمام شہر پسند ہیں، کراچی سب کے لیے ماں کی طرح ہے۔


مشہور خبریں۔
جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر سے ملاقات
?️ 2 جولائی 2022راولپنڈی (سچ خبریں)چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے ایرانی
جولائی
نیتن یاہو اور گیلنٹ تاریخ کے کوڑے دان میں
?️ 14 جون 2024سچ خبریں:غاصب حکومت کو غزہ جنگ میں تباہ کن کارکردگی کی وجہ
جون
افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے پاکستان میں استعمال کے مزید ثبوت منظر عام پر آگئے
?️ 31 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے
دسمبر
سعودی وزیر خارجہ کا ایران کے بارے میں تازہ ترین موقف
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے اپنے تازہ ترین موقف میں ریاض اور
مارچ
غزہ کے خلاف اسرائیل کے خطرناک منصوبے کے طول و عرض
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ اور جنگ بندی کے عمل میں صیہونی
اپریل
روس کی متعدد امریکیوں پر پابندی
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:روس نے ہالی ووڈ اداکاروں سمیت متعدد امریکی شخصیتوں پر پابندی
ستمبر
عراق سعودی عرب رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 11 جنوری 2022سچ خبریں: عراق سعودی عرب رابطہ کونسل کی سیاسی، سلامتی اور فوجی
جنوری
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کر دی ہے
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 99 پیسے
جنوری